دونوں مل کر بھول بھلیاں بنائیں۔ اس کے لئے آپ کرسیاں، میزیں، تکیے یا جو چیز بھی آسانی سے دستیاب ہو استعمال کرسکتے ہیں۔ جب آپ کا بچہ ان بھول بھلیوں میں سے گزر رہا ہو تو کوئی گانا گائیں یا موسیقی چلائیں۔ جب موسیقی بند ہو جائے تو وہ بھی رک جائیں۔ دیکھیں کہ کیا وہ موسیقی کے تیز ہونے اور آہستہ ہونے کے مطابق حرکت کر پاتے ہیں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
بھول بھولیاں بنانے کے لئے تخلیقی اور مسائل حل کرنے والی صلاحیتوں کا استعمال ہوتا ہے۔ موسیقی کے ساتھ رکنے اور چلنے یا پھر تیز یا آہستہ ہونے کا فیصلہ کرنے کے لئے آپ کے بچے کو خود ہی سوچنے کی ضرورت ہے۔ اس میں توجہ مرکوز کرنی پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ تبدیل ہوتی ہوئی موسیقی پر ردِ عمل دینے اور لیکر کا فقیر نہ بننے کے لئے انہیں خود پر قابو پانا ہوگا۔