اپنے بچے کو ایسی چیزیں مثلاً پلاسٹک کے کپ یا پھر لکڑی کی چمچ دیں جن کو منہ میں ڈالنا محفوظ ہو۔ بچے جب ایسی چیزیں اپنی منہ میں ڈالیں یا ان کو حرکت دیں تو ان کو بتائیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ چاہے وہ ابھی بول بھی نہ سکتے ہوں تاہم آپ کی آواز اور ان کی حرکات میں آپ کی دلچسپی سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
اس عمر میں آپ کا بچہ دنیا کے بارے میں جو کچھ سیکھتا اور سمجھتا ہے اس کا ایک اہم ذریعہ چیزوں کو منہ میں ڈالنا بھی ہے۔ آپ جب ان سے اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، اس کے علاوہ آپ ان سے چیزوں کے رنگ، شکل اور سائز کے بارے میں بھی بات کرتی ہیں تو آپ ان کو اس تجربہ میں استعمال ہونے والے الفاظ سے متعارف کروا رہی ہیں۔
Share this tip
متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز
اس جیسے مزید تجاویز
آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ...
اس تجویز کو آزمائیں
کیا آپ کے گھر میں آئینہ ہے؟ اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر آئین...
اس تجویز کو آزمائیں