اسکول چھوڑنے کے خطرے والے ہائی سکول جونیئرز اور سینیئرز کے لیے ایک پورے سال چلنے والا پروگرام۔ پروگرام شرکت کنندگان کو ملازمت کی اہلیت والی تربیت، روزگار سے متعلق خدمات، اور تعلیمی مواقع فراہم کرتا ہے۔
- سوشل سیکورٹی نمبر ہونا لازمی ہے
- امریکہ میں قانونی طور پر کام کرنے کے قابل ہونا چاہیئے
- 1 سے 30 ستمبر کے درمیان اندراج کروائیں
جو اہل ہے
اگر آپ ان سوالات کا ہاں میں جواب دیں، تو آپ اہل ہو سکتے/سکتی ہیں:
- کیا آپ کی عمر 16 سے 21 سال کے درمیان ہے؟
- کیا آپ NYC کے کسی ہائی اسکول میں جونیئر یا سینیئر ہیں؟
- کیا آپ ان تقاضوں میں سے کسی ایک پر پورا اترتے ہیں؟
- کیا آپ نقد امداد یا SNAP وصول کرتے/کرتی ہیں یا ایسے گھرانے کے فرد ہیں جو نقد امداد یا SNAP وصول کرتا ہے۔
- کیا آپ بےگھر ہیں؟
- کیا آپ رضاعی نگہداشت میں ہیں؟ اگر آپ ان میں سے کسی ایک تقاضے پر پورا نہیں اترتے/اترتیں، تو Learn & Earn آپ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے آپ کی آمدنی دیکھے گا۔ آپ یہ دیکھنے کے لیے ACCESS NYC کے ذریعے اپنی جانچ کر سکتے/سکتی ہیں، کہ آیا آپ اہل ہیں یا نہیں۔
آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے
Learn & Earn کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو درج ذیل چیزوں کو ثابت کرنا ہو گا:
- آپ کی شناخت اور تاریخ پیدائش
- آپ کہاں رہتے/رہتی ہیں
- آپ کے خاندان کی آمدنی
درخواست دینے کا طریقہ
- درخواست دینے کے لیے DYCD کے یوتھ کنیکٹ (Youth Connect) کو 4646-246-800 یا - 6800-343-646 پر کال کریں۔
- آپ اپنے گھر کے قریب موجود پروگرام دیکھنے کے لیے ""jobs & internships"" (جابز اینڈ انٹرنشپس) کے فلٹر کے ساتھ Discover DYCD بھی استعمال کر سکتے/سکتی ہیں۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
- مزید جاننے کے لیے DYCD کی ویب سائٹ پر Learn & Earn صفحہ ملاحظہ کریں۔
- Learn & Earn کی جانب سے پیش کیے جانے والے تمام پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے Discover DYCD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- Learn & Earnکے متعلق مزید معلومات کے لیے DYCD Youth Connect کو 6800-343-646 یا 4646-246-800 پر کال کریں۔
تازہ کاری ستمبر 15, 2020