3 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

اپنے بچے کے ساتھ وقت گزار کر آپ ان کی یاد داشت کو بڑھانے میں مدد کر رہے ہیں! اسے عمل میں آتے دیکھیں جیسے جیسے وہ لوگوں، ایونٹس اور حرکتوں کو یاد رکھنا شروع کرتے ہیں۔ آپ کا چھوٹا بچہ خود سے کپڑے تبدیل کرنا، الفاظ اور ایکشنز نقل کرنا اور سیڑھیوں پر اوپر نیچے ہونا (نگرانی کے ساتھ) بھی سیکھ سکتا ہے۔

اپنے بچے کی نشونما سے متعلق مزید جانیں، 3-k اور پری-k دریافت کریں اور NYC میں بچوں اور فیملیز کیلئے مفت ایونٹس تلاش کریں۔

ذہن کی افزائش

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے دیکھ رہا ہے، مثلاً پیالے یا کپ میں پانی انڈیلتے ہوئے تو آپ اس کو بتائیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں۔ اس طرح کہیں ''پانی کپ میں جاتا ہے۔'' یہ دیکھیں کہ ان کا کیا ردِ عمل ہو تا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کو اور پھر کپ کو دیکھیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

آپ جب یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس چیز میں دلچسپی لے رہے ہیں تو آپ ان کے آس پاس موجود دنیا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے پر ان کو اکساتی ہیں۔ جب آپ اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں تو آپ ان کو بہت سے نئے الفاظ سے متعارف کرواتی اور چیزوں کو الفاظ سے جوڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
Vroom

سنگ میل

وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔

تقریباً 3 سال کی عمر کے کئی بچے:

  • سوشل

    • بالغان اور دوستوں کی نقل کرنا
    • بولے بغیر دوستوں کو پیار دکھانا
    • کھیل میں باریاں لینا
    • روتے ہوئے دوست کی پروا کرنا
    • 'میرا' یا 'اسکا' کا آئیڈیا سمجھنا
    • بہت سارے جذبات ظاہر کرنا
    • ماں اور باپ سے آسانی سے الگ ہو جانا
    • خود اپنے کپڑے تبدیل کر سکنا
  • کمیونکیشن

    • 2 یا 3 مراحل کے ساتھ ہدایات کی پیروی کرنا
    • زیادہ مانوس چیزوں کا نام لینا
    • 'میں'، 'پر' اور 'نیچے' جیسے الفاظ سمجھنا
    • پہلا نام، عمر اور جنس بتانا
    • 'میں'، 'ہم' اور 'آپ' اوررر کچھ جمع جیسے کتے اور بلیاں کی طرح کے الفاظ کہنا
    • اجنبیوں کو بات سمجھانے کے قابل ہونا
    • 2 یا 3 جملے استعمال کر کے گفتگو کرنا
  • سیکھنا

    • بٹن، لیور اور حرکت کرتے حصوں والے کھلونے چلانا
    • گڑیا، جانوروں اور لوگوں کے ساتھ یقین بنانے والے کھیل کھیلنا
    • 3 یا 4 ٹکڑوں والے پزلز بنانا
    • پینسل یا مومی پینسل سے سرکل نقل کرنا
    • ایک وقت میں کتاب کا ایک صفحہ پلٹنا
    • 6 بلاکس سے زیادہ کے ٹاورز بنانا
  • جسمانی نشونما

    • اچھے طریقے سے چڑھنا، آسانی سے بھاگنا اور ٹرائی سائیکل کو پیڈل کرنا
    • سیڑھیوں سے اوپر نیچے ہونا
    • برنیوں کے ڈھکن کھولنا اور بند کرنا اور دروازے کا ہینڈل گھمانا
  • صحت

    • روزانہ 3 اونس اناج لینا (جیسے 1 کپ ناشتے کا سیریل پلس 1 کپ چاول)
    • روزانہ 1 کپ سبزیاں لینا (جیسے 2 درمیانی گاجریں یا 1 بڑا ٹماٹر)
    • روزانہ 2 کپ پھل لینا (جیسے 1 چھوٹا سیب پلس 1 کیلا)
    • روزانہ 2 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے ٹرکی کی 2 سلائسز یا آدھا کپ مسور)
    • روزانہ 2 کپ دودھ لینا
    • کم از کم آدھا گھنٹہ بالغ کے زیر نگرانی جسمانی سرگرمی کرنا
    • 1 گھنٹہ آزادانہ کھیلنا
    • اگر سو نہیں رہے، تو ایک وقت میں 1 گھنٹے سے زیادہ غیر فعال نہ رہیں
    • روزانہ تقریباً 10-13 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • رال ٹپکتی ہے یا غیر واضح بات کرتا ہے
    • جملوں میں بات نہیں کرتا
    • آسان ہدایات نہیں سمجھتا
    • آسان کھلونے جیسے میخ تختہ یا آسان پزلز نہیں بنا سکتا
    • روپ بھرنے یا یقین بنانے والے کھیل نہیں کھیلتا
    • دوسرے بچوں یا کھلونوں کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا
    • آنکھیں نہیں ملاتا

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

Pre-K سب کے لیے (Pre-K)

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

چار سال کے بچوں کے لیے مفت pre-K

اپنے بچے کا ایک مفت، پورے دن کے لیے، اور اعلیٰ معیار کے حامل Pre-K پروگرام میں اندراج کروائیں۔

3-K (3K)

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم

نیو یارک شہر کے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفت، پورے دن کی اور اعلیٰ معیار کی تعلیم۔

ہیڈ اسٹارٹ Head Start

NYC محکمہ تعلیم (Department of Education, DOE)

کم آمدنی والے خاندانوں کے 3 تا 4 سال کے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم

ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز مفت ہیں اور دن بھر میں کم از کم آٹھ گھنٹے چلتے ہیں۔