کم آمدنی والے خاندانوں کے 3 تا 4 سال کے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم

ہیڈ اسٹارٹ Head Start | NYC محکمہ تعلیم (Department of Education, DOE)

نگہداشت طفل چھوٹا بچہ پری سکولر

ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز 3 تا 4 سال کے بچوں کیلئے سیکھنے، کھیلنے اور ان مہارتیں حاصل کرنے کے لیے محفوظ اور مثبت ماحول فراہم کرتے ہیں جن سے وہ کنڈرگارٹن اور اس سے آگے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ پروگرامز بچوں اور ان کے خاندانوں کو صحت، غذائیت اور دیگر خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔

  • اگر آپ اہل قرار پاتے ہیں اور سیٹیں دستیاب ہیں تو آپ کا بچہ سال میں کبھی بھی ہیڈ اسٹارٹ پروگرام شروع کر سکتا ہے۔ پروگرامز:
    • مفت ہیں اور دن بھر میں کم از کم آٹھ گھنٹے چلتے ہیں۔
    • بچوں کے لیے غذائیت سے بھرپور کھانا اور صحت کی جانچ فراہم کرتے ہیں۔
  • ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز والدین اور خاندانوں کو اپنے مقاصد حاصل کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں، بشمول روزگار، رہائش، بالغوں کی تعلیم، اور صحت کی خدمات تک رسائی۔
  • ارلی ہیڈ اسٹارٹ پروگراموں میں محدود جگہ بھی دستیاب ہے، جو حاملہ ماؤوں، شیر خوار بچوں اور نونہالوں کی خدمت انجام دیتے ہیں
  • ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز کمیونٹی کی تنظیموں اور غیر منافع بخش اداروں کے ذریعے چلائے جانے والے مراکز میں واقع ہیں۔
  • اہلیت آپ کے خاندان کی آمدنی، رہائش کی صورت حال، اور/یا HRA کی نقد اعانت یا SSI کی رسید پر مبنی ہے۔

جو اہل ہے

اگر ان میں سے کم از کم کسی ایک قسم کا آپ پر اطلاق ہوتا ہے تو آپ کے اہل خانہ ہیڈ اسٹارٹ کے لئے اہل ہو سکتے ہیں:

  • آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں
  • آپ کو HRA کی نقد اعانت موصول ہوتی ہے
  • آپ کو سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Insurance, SSI) موصول ہوتی ہے
  • آپ اس بچے کا اندراج کرا رہے ہیں جو فوسٹر کیئر میں ہے
  • آپ کی آمدنی ایک مخصوص سطح سے کم ہے

آیا آپ کا خاندان ہیڈ اسٹارٹ کے لیے اہل ہے اس کا پتہ کرنے کا آپ کو


آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے

پروگرام میں اپنے بچے کا اندراج کروانے کے لیے، آپ کو درج ذیل کو ثابت کرنا ہوگا:

  • آپ کے بچے کی عمر
  • اپنی آمدنی، جس میں TANF یا SSI کی مراعات کا خط شامل ہو سکتا ہے

درخواست دینے کا طریقہ

ہیڈ اسٹارٹ کی درخواست دینے کیلئے، آپ کو اپنے نزدیکی کسی پروگرام سے رابطہ کرنا ہوگا۔

اپنے نزدیک 3-K – ہیڈ اسٹارٹ پروگرام تلاش کرنے کیلئے:

  1. MySchools پر جائیں۔
  2. "مزید فلٹرز” پر کلک کریں۔ "سال بھر کے 3-K پروگرامز” کے تحت "ہیڈ اسٹارٹ” چیک باکس کو منتخب کریں۔
  3. پروگرام تلاش کرنے کیلئے اپنے گھر کا پتہ ٹائپ کریں۔

اپنے نزدیک پری-کے – ہیڈ اسٹارٹ پروگرام تلاش کرنے کیلئے:

  1. MySchools پر جائیں۔
  2. "مزید فلٹرز” پر کلک کریں۔ "سال بھر کے پروگرامز” کے تحت "ہیڈ اسٹارٹ” چیک باکس کو منتخب کریں۔
  3. پروگرام تلاش کرنے کیلئے اپنے گھر کا پتہ ٹائپ کریں۔

 


مدد کیسے حاصل کی جائے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

NYCDOE سے ہیڈ اسٹارٹ کے بارے میں مزید جانیں۔

311 پر کال کریں

پروگرام تلاش کرنے میں اگر آپ کو مدد درکار ہو تو "ہیڈ اسٹارٹ” سے مدد طلب کریں۔

دیگر نگہداشت طفل کے پروگرام

NYS کی بامعاوضہ خاندان کی چھٹی (PFL)

NYS کارکنان کا معاوضہ بورڈ

خاندان کی دیکھ بھال کے لیے ادائیگی والی چھٹی

نئے بچے کی دیکھ بھال، بیمار فیملی ممبر، اور دیگر حالات کے لیے ادائیگی والی 12 ہفتے تک کی چھٹی۔

NYC چائلڈ کیئر کنیکٹ (NYC CCC)

محکمۂ صحت اور ذہنی حفظان صحت (Department of Health and Mental Hygiene, DOHMH)

لائسنس یافتہ نگہداشت طفل کی سہولت تلاش کریں

ایک آن لائن وسیلہ جو آپ کی کمیونٹی میں نگہداشت طفل کے پروگرام کو تلاش کرنے اور اس بارے میں باخبر رہنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

نگہداشت اطفال کے واؤچرز

NYC‏ انتظامیہ برائے خدمات اطفال ‏(‏NYC Administration for Children's Services, ACS‏)

واؤچرز جو 6 ہفتوں سے 13 سال کی عمر کے بچوں کیلئے نگہداشت اطفال کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہوں

نگہداشت اطفال کے واؤچرز لائسنس یافتہ فراہم کنندگان یا غیر رسمی فراہم کنندگان جیسے رشتہ داروں، پڑوسیوں یا دوستوں سے نگہداشت اطفال کی ادائیگی میں مدد کرتے ہیں۔

اپ ڈیٹ کردہ مارچ 8, 2022