کنڈر گارٹن میں آپ کے بچے کا تجربہ اور آپ کے ساتھ گزارا جانے والا وقت انہیں آگے بہت کچھ سیکھنے کیلئے تیار کر سکتا ہے ! اس مرحلے پر، آپ کا بچہ ٹوائلٹ کیلئے تربیت یافتہ، ریاضی اور مطالعہ کی بنیادی گرفت، خوشی سے گانا اور رقص کرنا اور صاف طور پر بولنا سیکھ سکتا ہے۔
اپنے 5 سال کے بچے کی نشونما سے متعلق مزید جانیں، اسکول کے آپشنز دریافت کریں اور ذیل میں بچوں اور فیملیز کیلئے مفت سرگرمیاں تلاش کریں۔
ذہن کی افزائش
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
سیکھنے کے عمل میں تعلقات بنانا ایک اہم مہارت ہے۔ آپ کا بچہ جب چیزوں کی گروہ بندی کرتا ہے تو وہ سائز، رنگ اور شکل وغیرہ جیسی چیزیں سیکھتا ہے۔ یہ دیکھ کر کہ چیزیں کس طرح مختلف انداز میں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں وہ لچکدار انداز میں سوچنا بھی سیکھ رہے ہوتے ہیں۔سنگ میل
وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔
تقریباً 5 سال کی عمر کے کئی بچے:
-
سوشل
- دوستوں کو خوش کرنا اور ان کی طرح بننا چاہتا ہے
- اصولوں پر متفق ہونے کا زیادہ امکان ہے
- گانا، رقص کرنا اور اداکاری کرنا پسند ہے! جنس سے آگاہ ہے
- زیادہ خود مختاری ظاہر کرتاہے
- حقیقیت اور یقین بنانے کے کھیل میں فرق بتاتا ہے
- کبھی ضد اور کبھی تعاون کرتا ہے
-
کمیونکیشن
- صاف انداز میں بات کرنا
- مکمل جملے استعمال کر کے پوری کہانی سنانا
- مستقبل کا فعل استعمال کرنا جیسے 'نانی اماں آئیں گی'
- نام اور پتہ بتا سکنا
-
سیکھنا
- 10 یا زائد چیزیں گن سکتا ہے
- انسان کو کم از کم 6 جسمانی اعضاء کے ساتھ ڈرا کر سکتا ہے
- کچھ حرود اور اعداد پرنٹ کر سکتا ہے
- تکون اور دیگر آسان اشکال نقل کر سکتا ہے
- روز مرہ کے استعمال سے متعلق چیزوں جیسے پیسے اور کھانے سے متعلق آگاہ ہے۔
-
جسمانی نشونما
- 10 سیکنڈ تک ایک پیر پر کھڑا رہ سکتا ہے
- اچھل سکتا ہے اور شاید پھلانگ بھی
- قلابازی لگا سکتا ہے، اچھل کر آگے اور پیچھے جانا
- جمچ، کانٹا اور کبھی کبھار ٹیبل کی چھری استعمال کرنا
- خود ٹوائلٹ استعمال کرنا
- جھولنا اور اوپر چڑھنا
-
صحت
- روزانہ 5 اونس اناج لینا (جیسے 1 کپ ناشتے کا سیریل پلس ایک بڑا ترتلا)
- روزانہ ڈیڑھ کپ سبزیاں لینا (جیسے 3 درمیانی گاجریں)
- روزانہ ایک سے ڈیڑھ کپ پھل لینا (جیسے 1 درمیانہ یا بڑا سیب یا 1 سے ڈیڑھ کپ 100٪ پھل کا جوس)
- روزانہ 4 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے ایک چھوٹا مرغی کے سینے کا پیس پلس 1 انڈہ)
- روزانہ دو سے ڈھائی کپ دودھ لینا
- ایک گھنٹا بالغ کی زیر نگرانی جسمانی سرگرمی کرنا
- 1 گھنٹہ آزادانہ کھیلنا
- سونے کے علاوہ ایک وقت میں 1 گھنٹے سے زیادہ کیلئے غیر فعال نہ ہونا
- روزانہ تقریباً 10-13 گھنٹے سونا
- شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا
ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:
-
ایکٹ ارلی
- جذبات کی ایک وسیع رینج ظاہر نہیں کرتا
- شدید رویہ دکھاتا ہے جیسے غیر معمولی خوف، غصہ، شرمیلا پن یا اداسی
- توجہ آرام سے ہٹ جاتی ہے، 5 منٹ سے زیادہ کسی سرگرمی پر فوکس کرنے میں مسئلہ ہونا
- لوگوں کو جواب نہیں دیتا یا بے توجہی یا بے فکری سے جواب دیتا ہے
- حقیقت اور یقین بنانے کے کھیل میں فرق نہیں کر سکتا
- پہلا اور آخری نام نہیں بتا سکتا
- روزمرہ کی سرگرمیوں یا تجربات کے متعلق بات نہیں کرتا
- تصویریں نہیں بناتا
- مدد کے بغیر دانت برش، ہاتھ دھونا اور سکھانا یا کپڑے نہیں اتار سکتا
کے پروگرام
اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں
اسکول کے صحت کے مراکز (SBHC)
NYC شعبہ تعلیم(NYC Department of Education, DOE); NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene; DOHMH)
اسکولوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال
طلباء اپنے اسکول میں مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔
SchoolFood
NYC شعبۂ تعلیم
اسکول میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا
NYC کے طلباء اسکول کے ہر دن مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔