6 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

آپ کے 6 سال کے بچے کی سماجی صلاحیتیں بڑھ رہی ہیں! جیسے جیسے وہ دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں، وہ گانے اور کہانیاں یاد کرنے، جمع اور تفریق کرنا سیکھنے اور اسکول سے سیکھی گئی دیگر صلاحیتیں استعمال کرنے میں بہتر ہو سکتے ہیں۔ اپنے بچے کی نشونما سے متعلق مزید جاننے، اپنی فیملی کیلئے دستیاب وسائل دریافت کرنے اور NYC پر مفت ایونٹس تلاش کرنے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

سنگ میل

وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔

6 سال کی عمر کے کئی بچے:

  • سوشل

    • مربی سے زیادہ تناؤ کے بغیر علیحدہ ہو جاتا ہے
    • اپنے دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہے
    • ایک یا زائد دوستوں کے ساتھ قریبی رشتہ بننا شروع ہو گیا ہے
    • منظم سماجی سیٹنگز جیسے اسکول یا کھیلوں میں وقت گزارتا ہے
  • کمیونکیشن

    • زبان اچھی طرح بولنے اور سمجھنے کے اہل ہیں
    • یاد داشت سے گانے، کہانیاں اور نظمیں دوہرانا
    • اپنے دوستوں اور بالغان سے انگریزی اور اگر اپنی مادری زبان (اگر ہو) ہے تو اس میں بات کرنے کے کئی مواقع موجود ہیں
  • سیکھنا

    • گننا، جمع کرنا، تفریق کرنا اور اشکال دریافت کرنا
    • سمجھنا کہ اعداد نمبر کے نام ہیں جیسے 'پانچ' کیلئے '5'
    • حروف تہجی، حروف اور حروف کے آواز سے رشتے کو سمجھنے کی بنیادی سمجھ بوجھ ہونا
  • جسمانی نشونما

    • تیزی، آسانی اور زیادہ ہم آہنگی سے حرکت کرنے میں بہتر ہونا
    • لکھنے اور ہاتھوں اور آنکھوں کے بیچ حرکت کو مربوط کرنے کے قابل ہے
  • صحت

    • روزانہ 5 اونس اناج لینا (یسے 1 کپ ناشتے کا سیریل پلس 1 بڑا ترتلا)
    • روزانہ ڈیڑھ کپ سبزیاں لینا (جیسے 3 درمیانی گاجریں)
    • روزانہ ایک سے ڈیڑھ کپ پھل لینا (جیسے 1 درمیانہ یا بڑا سیب یا ایک سے ڈیڑھ کپ 100٪ پھلوں کا جوس)
    • روزانہ 4 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے ایک چھوٹا مرغی کے سینے کا پیس پلس 1 انڈہ)
    • روزانہ ڈھائی کپ دودھ پینا
    • روزانہ 1 گھنٹہ درمیانی اور زیادہ شدت والی جسمانی سرگرمی، بشمول کئی 15 منٹ کے دورانیے کی سرگرمی
    • سونے کے علاوہ 2 گھنٹوں سے زیادہ غیر فعال نہ ہونا
    • روزانہ تقریباً 9-11 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • ہکلاتا ہے (اکثر آوازیں دوہراتا ہے یا بات کرتے کرتے اٹک جاتا ہے) یا تتلاتا ہے (بعض تلفظ ادا نہیں کر سکتا جیسے 'س')
    • اپنے دوستوں سے زیادہ 'دائیں' اور 'بائیں' میں فرق کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے
    • ہدایات کی پیروی کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے
    • زیادہ دیر ایک جگہ نہیں بیٹھ سکتا
    • آنکھیں بہت کم ملاتا ہے
    • مانوس جگہوں پر بھی سماجی صورتحالوں سے گھبراتا ہے
    • دوست بنانے میں مشکل ہوتی ہے
    • دوسرے بچوں کے ساتھ جارح ہے
    • کود، اچھل اور پھلانگ نہیں سکتا
    • چھوٹی گیند پھینک اور کیچ نہیں کر سکتا

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

اسکول کے صحت کے مراکز (SBHC)

NYC شعبہ تعلیم(NYC Department of Education, DOE); NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene; DOHMH)

اسکولوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال

طلباء اپنے اسکول میں مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔

SchoolFood

NYC شعبۂ تعلیم

اسکول میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا

NYC کے طلباء اسکول کے ہر دن مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹDepartment of Youth & Community) Development, DYCD)

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔