آپ کے 8 سال کے بچے کی شخصیت بڑھ رہی ہے! اس مرحلے پر، وہ صحیح غلط کی بھرپور تمیز اور قریبی دوستیاں کر سکتے ہیں۔ پلے ڈیٹس ترتیب دینا آپ کے بچے کو زیادہ محفوظ اور سپورٹڈ محسوس کروا سکتا ہے۔ ذیل میں اپنے بچے کی نشو نما، اسکول کے دوران اور اسکول کے بعد دستیاب وسائل اور NYC پر مفت ایونٹس کے متعلق مزید جانیں۔
سنگ میل
وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔
تقریباً 8 سال کی عمر کے کئی بچے:
-
سوشل
- صحیح اور غلط کی مضوط اخلاقی حس ڈیولپ کرنا
- دوسرے کی عافیت کیلئے زیادہ فکر مندی دکھانا
- رازداری کی عقل ڈیولپ کرنا
- اپنی جنس کے دوست بنانا
-
کمیونکیشن
- تجربات، خیالات اور جذبات کے متعلق بات کرنا
- با اخلاق فقرے جیسے 'براہ کرم' اور 'آپ کا شکریہ' استعمال کرنا
- مختلف فعل پتہ ہونا جیسے ماضی اور مستقبل اور دیگر گرائمر
- اسکول میں پسندیدہ سبجیکٹس ہو سکتے ہیں
- وہ بڑے ہو کر کیا کرنا چاہتے ہیں اس بارے میں بات کرنے کیلئے اکثر پر جوش رہنا
-
سیکھنا
- متعدد مراحل والی ہدایات سمجھنا اور پیروی کرنا
- آسان کہانیاں بنانا
- دوسرے بچوں کے بیچ ہونے والی گفتگوئیں سمجھنا
- مہینے اور موسم جاننا
- خود سے کتابیں پڑھنا شروع کرنا
-
جسمانی نشونما
- ٹینس بال ایک ہاتھ میں کیچ کرنا
- بازو اور ٹانگوں کے بڑے عضلات میں زیادہ طاقت ہونا
- بھاگتے ہوئے سمت بدلنا، بہتر نشانہ لگانا، اور بہتر طریقے سے اچھلنا یا اوپر چڑھنا۔
-
صحت
- روزانہ 5 اونس اناج لینا (جیسے 1 کپ ناشتے کا سیریل یا ا بڑا ترتلا)
- روزانہ ایک سے ڈیڑھ کپ سبزیاں لینا (جیسے 3 درمیانی گاجریں)
- روزانہ ایک سے ڈیڑھ کپ پھل لینا (جیسے 1 درمیانہ یا بڑا سیب یا 1 سے ڈیڑھ کپ 100٪ خالص پھلوں کا جوس)
- روزانہ 4 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے 1 چھوٹا مرغی کے سینے کا پیس پلس 1 انڈہ)
- روزانہ ڈھائی کپ دودھ لینا
- روزانہ 1 گھنٹے درمیانی سے زیادہ شدت والی جسمانی سرگرمی کرنا بشمول کئی 15 منٹ دورانیے کی سرگرمی
- سونے کے علاوہ 2 یا زائد گھنٹے کیلئے غیر فعال نہ ہونا
- روزانہ تقریباً 9- 11 گھنٹے سونا
- شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا
ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:
-
ایکٹ ارلی
- اسکول جانے سے پہلے پیٹ یا سر درد کی شکایتیں
- جوتوں کے تسمے نہیں باندھ سکتا
- رات کو بیڈ پر پیشاب کرتا ہے
- دوسروں کی رازداری کا خیال نہیں رکھتا
- دوسروں کے جذبات کی خاص فکر نہیں
- بات کرتے ہوئے صحیح الفاظ کا چناؤ کرنے میں مشکل ہونا
- خود سے کپڑے نہیں پہن سکتا
- ہر سرگرمی کے دوران فوراً تھک جاتا ہے
- تربیتی پہیوں کے بغیر بائیک نہیں چلا سکتا (اگر سکھایا گیا ہو)
کے پروگرام
اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں
SchoolFood
NYC شعبۂ تعلیم
اسکول میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا
NYC کے طلباء اسکول کے ہر دن مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اسکول کے صحت کے مراکز (SBHC)
NYC شعبہ تعلیم(NYC Department of Education, DOE); NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene; DOHMH)
اسکولوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال
طلباء اپنے اسکول میں مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔
NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)
NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹDepartment of Youth & Community) Development, DYCD)
طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام
COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔