ٹھیک کرنے والے بنیں

چھوٹا بچہ کھیلنے کا وقت

ایسا دکھائیں گویا آپ اپنے بچے کے ساتھ کوئی چیز ٹھیک کر رہے ہیں۔ پلاسٹک کے چمچ سے باورچی خانے کی الماری کا قبضہ ٹھیک کریں۔ ”میں الماری کا دروازہ ٹھیک کر رہا ہوں۔ اب تمہاری باری ہے۔” ان کی باری کے بعد اپنا ہاتھ آگے بڑھا کر کہیں ”میری باری!” باری باری کام کرتے ہوئے مسکراتے جائیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

اداکاری ایک ایسا اہم طریقہ ہے کہ جس کے ذریعے بچے اپنے آس پاس موجود دنیا کے بارے میں ادراک پیدا کرتے ہیں۔ بچے جب اداکاری کرتے ہیں تو وہ یہ سیکھتے ہیں کہ ایک چیز (جیسے پلاسٹک کا ایک چمچ) کوئی دوسری چیز بھی ہوسکتی ہے (ٹوٹی ہوئی الماری کو ٹھیک کرنے کا اوزار)۔ یہ علامات کی تفہیم کی بنیاد ہے، جس کی پڑھنے لکھنے اور ریاضی میں بہت زیادہ اہمیت ہے۔

Share this tip


متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز

2 سال

دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں جو ان کی افزائش میں سپورٹ کریں۔

3 سال

آپ کے بچے کی یاد داشت پھل پھول رہی ہے! دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور اس کی افزائش کو سپورٹ کرنے میں آپ کی مدد کرنے والے وسائل تلاش کریں۔

اس جیسے مزید تجاویز

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ... اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی... اس تجویز کو آزمائیں