اپنے بچے کو ایک مختصر کہانی سنائیں جس پر وہ اداکاری کر سکے۔ اس طرح کہیں، ”ایک بچہ تھا جس کو درختوں پر چڑھنا بہت اچھا لگتا تھا” اب ان کو کہیں کہ وہ ایسا محسوس کروائیں کہ گویا وہ درخت پر چڑھ رہے ہیں۔ اس کہانی میں مزید حرکات کو شامل کریں۔ اب دیکھیں کہ آپ اس میں کتنا تخلیقی بن سکتی ہیں۔ اب ان کو کہیں کہ وہ آپ کو ایک کہانی سنائیں اور پھر آپ اس پر اداکاری کریں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
بچے جب اداکاری کرتے ہیں تو وہ سن رہے ہوتے ہیں اور تخیل کا استعمال کرتے ہیں اور کہانی میں موزوں ہونے کے لئے وہ اپنے رویوں پر قابو رکھتے ہیں۔ یہ سیکھنا کہ الفاظ کا مطلب حرکات بھی ہوتی ہیں ان کو آگے چل کر یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ لکھے ہوئے الفاظ کا مطلب کوئی تصور بھی ہوسکتا ہے، بچے اس مہارت کا استعمال پڑھنا سیکھنے میں کرتے ہیں۔