16 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ملازمت کی جدید تربیت اور ملازمت کے حصول میں مدد

آگے بڑھیں اور کمائیں (Advance & Earn) | NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (NYC Department of Youth & Community Development)

تعلیم نوجوان نوعمر بالغان

ایڈوانس اینڈ ارن 16 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کیلئے ایک نیا تربیتی اور روزگار کا پروگرام ہے۔  یہ خواندگی اور ریاضی کی مہارتوں، جامع ہائی سکول ایکوئیلنسی (High School Equivalency, HSE) ٹیسٹ کی تیاری، ملازمت کی تربیت اور بامعاوضہ انٹرنشپ کے ذریعے آپ کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا۔

  • ہر سال پروگرام کے دو حصے ہوتے ہیں۔ آپ جب چاہیں اگلے حصے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
  • جدید تربیت صحت، طب، تعمیرات، کھانا پکانے اور پیشہ ورانہ سروسز جیسے شعبوں میں دستیاب ہے۔
  • شرکت کرنے کیلئے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔
  • پروگرام انگریزی زبان سیکھنے والوں (English Language Learners, ELL) کیلئے دستیاب ہے۔

جو اہل ہے

‘آگے بڑھیں اور کمائیں’ (Advance & Earn) کیلئے اہل ہونے کی خاطر، مندرجہ ذیل سوالات کیلئے آپ کا جواب ہاں ہونا چاہیے:

  1. کیا آپ NYC کے شہری ہیں؟
  2. کیا آپ کی عمر 16 تا 24 سال ہے؟
  3. کیا آپ اسکول نہیں جا رہے ہیں؟ (یعنی آپ نے ہائی اسکول میں گریجویشن نہیں کی ہے، آپ کے پاس ہائی اسکول کے مساوی کوئی ڈپلومہ نہیں ہے)
  4. کیا آپ برسر روزگار نہیں ہیں؟
  5. کیا آپ کے پاس نیو یارک سٹی میں کام کرنے کی قانونی طور پر اجازت ہے؟
  6. کیا آپ پروگرام میں چھ ماہ لگانے کیلئے تیار ہیں؟

درخواست دینے کا طریقہ

ویب سائٹ DiscoverDYCD پر ‘پروگرام کی تلاش’ (Program Search) کے خانے میں ‘آگے بڑھیں اور کمائیں’ (Train & Earn) ٹائپ کر کے پروگرام تلاش کریں۔ درخواست دینے کے لیے اپنے قریب دستیاب پروگرام سے رابطہ کریں۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

  • اگر آپ کے پاس اس پروگرام کے بارے میں سوالات ہیں تو DYCD کمیونٹی کنیکٹ کو 4646-246-800 یا 6800-343-646 پر کال کریں۔
  • مزید معلومات کے لئے DYCD کی ویب سائٹ پر آگے بڑھیں اور کمائیں کا پروگرام دیکھیں۔

دیگر تعلیم کے پروگرام

کنڈرگارٹن اور ایلیمنٹری اسکول (‏Kindergarten & Elementary School‏)

NYC محکمہ تعلیم (Department of Education, DOE)

پبلک سکول: کنڈرگارٹن - 5 ویں جماعت

آپ کا بچہ جب پانچ سال کا ہو جائے تو اس کا کنڈرگارٹن میں داخلہ کروائیں۔ اپنے ایلیمنٹری اسکول کے اختیارات کے بارے میں جانیں۔

We Speak NYC (WSNYC)

میئر کا دفتر برائے امور تارکین وطن (Mayor's Office of Immigrant Affairs, MOIA)

انگریزی بات چیت اور آموزش پروگرام

سٹی کی خدمات کے بارے میں جاننے اور آپ کی انگریزی بہتر بنانے کیلئے آپ کے لیے مواد کے ساتھ مفت کلاسیں۔

Pre-K سب کے لیے (Pre-K)

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

چار سال کے بچوں کے لیے مفت pre-K

اپنے بچے کا ایک مفت، پورے دن کے لیے، اور اعلیٰ معیار کے حامل Pre-K پروگرام میں اندراج کروائیں۔

اپ ڈیٹ کردہ جون 24, 2022