WIC کم آمدنی والی خواتین اور ان کے بچوں کو مفت صحت بخش خوراک اور خدمات فراہم کرتا ہے، بشمول نیوٹریشن کونسلنگ، بریسٹ فیڈنگ سپورٹ، ہیلتھ ایجوکیشن، اور دیگر پروگراموں اور خدمات کے حوالے۔
- WIC کا عملہ آپ سے بات کرے گا اور اس بات کا تعین کرے گا کہ کھانے کے کون سے پیکجز آپ اور آپ کے بچوں کے لیے صحیح ہیں۔
- نیو یارک اسٹیٹ WIC قابل قبول فوڈز گائیڈ ان کھانے کی فہرست دیتا ہے جو آپ WIC کا استعمال کر کے خرید سکتے ہیں۔
- NYS WIC کے شرکاء eWIC نامی ایک الیکٹرانک بینیفٹس ٹرانسفر کارڈ استعمال کر کے غذائیں خرید سکتے ہیں۔ یہ ایک ڈیبٹ کارڈ کی طرح ہے اور WIC خاندانوں کے لیے کھانے کی خریداری کو آسان بناتا ہے۔
- کھانا ان دکانوں سے خریدنا چاہیے جہاں WIC کو قبول کیا جاتا ہے۔
- اگر آپ دودھ نہیں پلانے کا انتخاب کرتی ہیں، تو آپ کے بچے کو New York State WIC کے منظور شدہ فارمولوں کی فہرست میں سے ایک فارمولہ فراہم کیا جائے گا۔
- WIC حاصل کرنے کے لیے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔
جو اہل ہے
اگر آپ ان سوالوں کا جواب ہاں میں دے سکتی ہیں تو آپ یا آپ کا بچہ اہل ہو سکتا ہے:
- کیا آپ ان میں سے ایک ہیں؟
- حاملہ
- چھ ماہ تک کی عمر کے بچے کی ماں
- 12 ماہ تک کی عمر کے بچے کو دودھ پلانے والی ماں
- پانچ سال تک کی عمر کے بچے کے والدین یا نگہداشت فراہم کنندہ
- کیا آپ نیویارک اسٹیٹ میں رہتی ہیں؟
اگر آپ کو پہلے سے ہی SNAP, Medicaid یا TANF کی مراعات حاصل ہو رہی ہیں تو، آپ WIC کے لیے اہل ہو سکتے ہیں
آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے
WIC کی درخواست دینے کے لیے، آپ کو درج ذیل دستاویزی شہادت فراہم کرنی ہوگی:
- درخواست دینے والے ہر ایک شخص کی شناخت کا ثبوت۔
- آپ کی رہائش کا ثبوت۔ اپنا اصل گلی کا پتہ ضرور ظاہر کیا گیا ہو، نہ کہ پوسٹ آفس باکس۔
- گھرانہ کے کام کرنے والے ہر ایک رکن کی آمدنی کا ثبوت؛ دستاویزات آخری 30 دن کی ہونی چاہیے یا Medicaid، SNAP، یا TANF میں آپ کی شرکت کا ثبوت ہونا چاہیے۔
- شیر خوار اور بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈز۔
- حمل کی تصدیق۔
- آپ کے نگہداشت صحت فراہم کنندہ کے ذریعہ مکمل کردہ WIC طبی فارمز۔
درخواست دینے کا طریقہ
- اپنی مقامی WIC ایجنسی تلاش کریں، یا Growing Up Healthy کی ہاٹ لائن کو 5006-522-800 پر کال کریں اور اپنے قریب ترین مقام کے بارے میں پوچھیں۔
- جہاں آپ خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپائنٹمنٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہاں کی WIC ایجنسی کو کال کریں۔
- اپنی اپائنٹمنٹ پر لانے کے لیے ریکارڈز کی یہ دستاویز ملاحظہ کریں
- WIC ایجنسی آپ کو بتائے گی کہ آیا آپ کو اپنے نگہداشت صحت فراہم کنندہ کا مکمل کردہ WIC کا طبی حوالہ فارم (WIC Medical Referral Form) لانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔
- اگر آپ کے بچے کو مخصوص غذا کی ضرورت ہے تو، آپ کا نگہداشت صحت فراہم کنندہ آپ کو لانے کے لیے مکمل کردہ طبی دستاویزات کا فارم فراہم کر سکتا ہے۔
- WIC کے عملہ کا ایک اہل رکن آپ کی اپائنٹمنٹ کے دوران WIC کے لیے درخواست دینے والے فیملی کے تمام اراکین کے لیے ایک مختصر جائزہ مکمل کرے گا۔ اس اسکریننگ میں فنگر اسٹک بلڈ ٹیسٹ، قد اور وزن، اور آپ کی صحت اور غذائیت سے متعلق خدشات پر بحث شامل ہے۔
- WIC کے لیے درخواست دینے والے ہر شخص کو تصدیق کے وقت مقامی ایجنسی میں موجود ہونا ضروری ہے۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
ویب سائٹ ملاحظہ کریں
- مزید معلومات کے لیے WIC کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
Growing Up Healthy کی ہاٹ لائن کو کال کریں
- WIC کے بارے میں مزید معلومات کے لیے 5006-522-800 پر کال کریں۔
WIC کے دفتر میں تشری لے جائیں
- ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے اپنے نزدیکی WIC کا دفتر تلاش کریں۔
311 پر کال کریں
- خواتین، شیر خوار اور بچوں کے لیے مدد طلب کریں۔
دیگر غذا کے پروگرام
ہنگامی غذائی امداد پروگرام (EFAP)
NYC انسانی وسائل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)
ہنگامی غذائی اشیاء ابھی حاصل کریں
مفت غذائی اشیاء فراہم کرنے والی غذائی اشیاء کی پینٹریز اور کمیونٹی باورچی خانے فوراً تلاش کریں۔
غذائی امداد کا ضمنی پروگرام (SNAP)
NYC انسانی وسائل انتظامیہ
غذائی اشیاء خریدنے کے لئے رقم
SNAP کے بینیفٹس سے آپ کو اپنے خاندان کو تازہ اور صحت مند کریانہ کے سامان کے ساتھ کھانا کھلانے میں مدد مل سکتی ہے۔
گرین کارٹس
NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene)
تازہ پیداوار موبائل کارٹس
اپنے محلے میں تازہ پیداوار تلاش کریں۔
تازہ کاری مارچ 15, 2022