خاندانی منصوبہ بندی کی رازدارانہ خدمات

خاندانی منصوبہ بندی بینیفٹ پروگرام (FPBP) | نیو یارک اسٹیٹ محکمہ صحت

فیملی سروسز نوعمر بالغان نگہداشت فراہم کنندہ

یہ پروگرام نیو یارک کے ان باشندوں کی مدد کرتا ہے جنہیں خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے لیکن اس کا مالی بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ FPBP سروسز میں ضبط تولید (بشمول ضبط تولید کی گولیاں اور کنڈومز)، ایمرجنسی امتناع حمل اور خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں مشورہ شامل ہیں۔

  • جب آپ خاندانی منصوبہ بندی میں مدد کے لیے کسی فراہم کنندہ سے ملتے/ملتی ہیں، تو آپ نشست کو نجی رکھنے کا کہہ سکتے/سکتی ہیں۔
  • اگر آپ کے پاس انشورنس نہ ہو، ذاتی انشورنس ہو یا پھر آپ کا چائلڈ ہیلتھ پلس (Child Health Plus) میں اندراج ہو تب بھی آپ اپلائی کر سکتے ہیں۔
  • اہلیت کے تعین کے لیے معاشی وسائل (جیسے کہ بینک اسٹیٹمنٹس) درکار نہیں ہیں۔
  • Medicaid حاصل کرنے والے افراد اہل نہیں ہیں۔
  • غیر دستاویز بند تارکین وطن اور قلیل مدتی ویزوں پر آنے والے لوگ، جو مستقل حیثیت کے لیے درخواست دینے کے عمل میں نہیں ہیں، اہل نہیں ہیں۔

جو اہل ہے

اہلیت کے لیے آپ کو ان سوالات کے جوابات ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

  1. کیا آپ ریاست نیویارک میں رہتے/رہتی ہیں؟
  2. کیا آپ امریکی شہری، امریکی قومیت کے/کی حامل، مقامی امریکی باشندے ہیں، یا تارک وطن کی قابل اطمینان حیثیت کے/کی حامل ہیں؟
  3. کیا آپ کے Medicaid کے علاوہ کوئی دیگر بیمہ ہے یا Medicaid کے علاوہ کوئی دیگر بیمہ نہیں ہے؟
    • اگر آپ کے پاس Medicaid ہے، تو رازدارانہ خاندانی منصوبہ بندی پہلے سے ہی آپ کی کوریج میں شامل ہے۔
  4. کیا آپ کی آمدنی پروگرام کے آمدنی کے تقاضوں جتنی یا اس سے کم ہے؟
اہل خانہ کی تعداد ماہانہ آمدنی
1 $2,526
2 $3,403
3 $4,280
4 $5,157
5 $6,035
6 $6,912
7 $7,789
8 $8,666
ہر اضافی فرد کے لیے، جمع کریں: $878

 


آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے

FPBP کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو درج ذیل چیزوں کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی:

  • آپ کی شناخت اور آپ کی عمر: جیسے باتصویر ID، ڈرائیورز لائسنس، پاسپورٹ، حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ یا ہسپتال کے ریکارڈز۔
  • آپ کی رہائش: جیسے آپ کے مالک مکان کا بیان، کرایہ کی رسید، یا رہن کی اسٹیٹمنٹس۔
  • آپ کی کمائی ہوئی یا بغیر کمانے کے آمدنی (اگر کوئی ہے): جیسے کہ تنخواہ کی حالیہ رسید یا بے روزگاری کے بینیفٹس کی اسٹیٹمنٹ۔
  • شہریت یا امیگریشن کی حیثیت: جیسے آپ کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ یا امریکی پاسپورٹ۔
  • صحت کا بیمہ: جیسے کہ بینیفٹ کارڈ یا پالیسی اسٹیٹمنٹ (اگر آپ کے پاس صحت کا بیمہ ہو تو)۔

درخواست دینے کا طریقہ

  1. اپنے قریب کوئیخاندانی منصوبہ بندی کا فراہم کنندہ تلاش کریں۔
  2. اپنی دستاویزات اکٹھی کریں اور پروگرام سائیٹ پر اپنے ساتھ لائیں۔
  3. ذاتی طور پر کی جانے والی اسکریننگ مکمل کریں اور درخواست جمع کروائیں۔ آپ جانے سے پہلے درخواست کوپرنٹ کر کے بھر سکتے/سکتی ہیں یا اسے سائیٹ پر ذاتی طور پر مکمل کر سکتے/سکتی ہیں۔

مدد کیسے حاصل کی جائے

  • اس پروگرام سے متعلق مزید جاننے کے لیے FPBP کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔
  • مزید معلومات کے لیے FPBP کو 2831-541-800 پر کال کریں۔
  • اگر آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو [email protected] پر ای میل کریں۔

دیگر فیملی سروسز کے پروگرام

NYC مراکز خاندانی انصاف (FJCs)

گھریلو اورصنف پر مبنی تشدد کے خاتمے کے لیے NYC کے میئر کا دفتر

معاشقہ، گھریلو، اور صنف پر مبنی تشدد کے متاثرین کے لیے مدد

معاشقہ، گھریلو، اور صنف پر مبنی تشدد کے متاثرین کے لیے سارے بورو میں مشاورت اور خدمات دستیاب ہیں۔

بائی مائی سائیڈ برتھ سپورٹ پروگرام (By My Side Birth Support Program)

NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene)

وسطی بروکلین میں بچوں کی ولادت کی مفت معاونت

ڈولاز پیدائش سے پہلے، دوران اور بعد میں غیر طبی مدد فراہم کرتا ہے۔

فیملی کا تشخیصی پروگرام (Family Assessment Program) (FAP)

NYC کی انتظامیہ برائے امداد اطفال (NYC Administration for Children’s Services, ACS)

خطرے سے دوچار نوجوانوں کے لیے مدد

خطرے سے دوچار نوجوان کے بارے میں فکر مند خاندانوں کے لیے مدد۔

تازہ کاری اپریل 20, 2022