حاملہ والدین جن کے یہاں پیدائش متوقع ہے یا حال ہی میں ہوئی ہے مفت دائی (Doula) کی نگہداشت حاصل کر سکتے ہیں نیز اپنے اور اپنے بچے کا خیال رکھنے کا طریقہ سیکھنے کے حوالے سے کلاسز لے سکتے ہیں۔
- دائیاں (Doulas) حاملہ خواتین کی مدد کرنے والی تربیت یافتہ معاونین ہوتی ہیں جو بچہ جننے سے پہلے، بچہ جننے کے دوران اور بعد میں آپ کو غیر طبی جذباتی، معلوماتی اور جسمانی مدد فراہم کرتی ہیں۔
- دائی (Doula) کی سپورٹ کا نتیجہ مختصر لیبر، بچہ جننے کے زیادہ مثبت تجربات اور زیادہ صحنت مند بچوں کی صورت میں نکلتا ہے۔
- کلاسز میں شامل ہیں: بچہ جننے سے متعلق تعلیم، نوازائیدہ کی نگہداشت، شیر خوار بچے کی حفاظت، CPR وغیرہ۔
- نئے اور متوقع والد حضرات صحت مند تعلقات برقرار رکھنے اور اپنی پرورش کی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد کے لیے والد حضرات کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
جو اہل ہے
صحت مند آغاز بروکلین (Healthy Start Brooklyn)
Brooklyn میں رہنے والے سبھی متوقع والدین صحت مند آغاز بروکلین (Healthy Start Brooklyn) کے ساتھ کلاسز میں شریک ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ پروگرامز
صحت مند آغاز (Healthy Start) اپنے دائی (doula) پروگرام، بائی مائی سائیڈ برتھ سپورٹ (By My Side Birth Support) پروگرام اور اپنے پیرنٹنگ سپورٹ پروگرام، ایکسیلینس بیبی اکیڈمی (Excellence Baby Academy) کے ذریعہ گھر پر ملاقاتوں اور کیس مینجمنٹ کی بھی پیشکش کرتا ہے۔ ان پروگرامز میں اندراج کرانے کے لیے، آپ کو:
- Medicaid کے لیے اہل ہونا چاہیے
- ان زپ کوڈز میں سے کسی ایک میں رہنا چاہیے: 11207, 11212, 11233, 11208, 11216, 11221
درخواست دینے کا طریقہ
- صحت مند آغاز بروکلین (Healthy Start Brooklyn) کی کلاسز میں اندراج کے لیے، 1123-919-844 پر کال کریں۔
- دائی (Doula) سروسز، کیس مینجمنٹ اور دیگر سروسز میں اندراج کے لیے 5231-637-718 پر کال کریں۔
- دائی (Doula) سروسز میں آن لائن اندراج کرائیں۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
- کلاسز، دائیوں (doulas) اور دیگر سروسز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے صحت مند آغاز بروکلین (Healthy Start Brooklyn) کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- سوالات کی صورت میں صحت مند آغاز بروکلین (Healthy Start Brooklyn) کو 5231-637-718 پر کال کریں۔
- اپنے سوالات [email protected] پر ای میل کریں۔
- 311 پر کال کریں اور ‘صحت مند آغاز بروکلین’ (Healthy Start Brooklyn)، ‘بائی مائی سائیڈ برتھ سپورٹ پروگرام’ (By My Side Birth Support Program) یا مفت دائی (doula) کی سروسز کا پوچھیں۔
شہر بھر میں دیگر پروگرامز بھی بچہ جننے سے پہلے اور بعد میں سپورٹ کرنے کے لیے مفت دائیاں (doulas) آفر کرتے ہیں۔
سبھی بروکلین کے زپ کوڈز
- Healthy Women, Healthy Futures
Brooklyn Perinatal Network
718-643-8258, ext. 21
[email protected]
Bronx، Queens اور Manhattan
- Healthy Women, Healthy Futures
Caribbean Women’s Health Association
718-826-2942, ext. 203
[email protected] - Bx (Re) Birth and Progress Collective
[email protected]
Staten Island
- Healthy Women, Healthy Futures
Community Health Center of Richmond
917-830-1200 [email protected]
دیگر فیملی سروسز کے پروگرام
NYC مراکز خاندانی انصاف (FJCs)
گھریلو اورصنف پر مبنی تشدد کے خاتمے کے لیے NYC کے میئر کا دفتر
معاشقہ، گھریلو، اور صنف پر مبنی تشدد کے متاثرین کے لیے مدد
معاشقہ، گھریلو، اور صنف پر مبنی تشدد کے متاثرین کے لیے سارے بورو میں مشاورت اور خدمات دستیاب ہیں۔
خاندانی منصوبہ بندی بینیفٹ پروگرام (FPBP)
نیو یارک اسٹیٹ محکمہ صحت
خاندانی منصوبہ بندی کی رازدارانہ خدمات
نوعمر لڑکے لڑکیوں، خواتین اور مردوں کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کی مفت اور رازدارانہ خدمات۔
بائی مائی سائیڈ برتھ سپورٹ پروگرام (By My Side Birth Support Program)
NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene)
وسطی بروکلین میں بچوں کی ولادت کی مفت معاونت
ڈولاز پیدائش سے پہلے، دوران اور بعد میں غیر طبی مدد فراہم کرتا ہے۔
تازہ کاری اپریل 21, 2022