ہر عمر کی خواتین NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز میں تولیدی صحت کی دیکھ بھال کی خدمت حاصل کر سکتی ہیں۔ خدمات میں حمل کے ٹیسٹس اور پیدائش پر قابو پانے کے طریقے شامل ہیں، جس میں گولی بھی شامل ہے۔ وہ خواتین جو NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز جاتی ہیں انہیں بھی مشاورت حاصل ہو سکتی ہے۔
- ادائیگی کرنے کی اہلیت سے قطع نظر، تمام خواتین کو نگہداشت فراہم کی جاتی ہے
- درد زہ اور وضع حمل کی خدمات اور وضع حمل کے بعد بعد از حمل نگہداشت اس میں شامل ہیں
- اگر آپ کو انشورنس کی ضرورت ہوئی تو، NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز انشورنس تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے
- آپ کی امیگریشن کی حیثیت سے متعلق معلومات کو نجی رکھا جاتا ہے
- 190 زبانوں میں ترجمہ اور ترجمانی کی خدمات دستیاب ہیں
- 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے نوجوان YouthHealth سینٹرز میں نجی جنسی اور تولیدی خدمات حاصل کرسکتے ہیں
جو اہل ہے
ادائیگی کی اہلیت سے قطع نظر، وہ تمام خواتین جو NYC میں رہتی ہیں، NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز سنٹر میں مدد حاصل کر سکتی ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ
NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز کے پانچوں بورو میں سینٹرز ہیں۔ اپنے قریب سینٹر تلاش کرنے کے لیے مقام تلاش کنندہ کا استعمال کریں اور اپائنٹمنٹ لینے کے لئے کال کریں۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
- مزید معلومات کے لیے NYC ہیلتھ + ہاسپٹلز خواتین کی صحت کی ویب سائٹ دیکھیں۔
- ذاتی طور پر یا فون کے ذریعہ مدد حاصل کرنے کے لیے اپنے قریب صحت کی دیکھ بھال کا مقام تلاش کریں۔
دیگر صحت کے پروگرام
NYC کیئر
NYC ہیلتھ + ہاسپیٹلز
صحت کی دیکھ بھال تک رسائی بغیر کسی قیت کے یا کم قیمت پر
NYC کے تمام رہائشیوں کے لئے صحت کی مکمل نگہداشت، ادائیگی کرنے کی اہلیت یا امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر۔
NYC 988
NYC محکمۂ صحت اور حفظان ذہنی صحت (NYC Department of Health and Mental Hygiene, DOHMH)
ذہنی صحت کی مدد کے لیے بات کریں، ٹیکسٹ کریں، یا چیٹ کریں
مفت اور نجی بات چیت، ٹیکسٹ یا چیٹ کے ذریعے ذہنی صحت سے متعلق خدمات آپ یا آپ کے کسی عزیز کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔
بیرونی مریضوں کے علاج کی خدمات
NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene, DOHMH)
نوجوانوں کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال
جذباتی، طرز عمل، اور ذہنی صحت کی مشکلات والے نوجوانوں کیلئے مدد۔
تازہ کاری اگست 9, 2021