آپ کا بچہ چھونے، دیکھنے اور کھیلنے سے معلومات حاصل کرتا ہے۔ آپ کا ان کے ساتھ گزارا جانے والا ہر لمحہ ان کیلئے سیکھنے کا ایک موقع ہے! اس وقت کے دوران، آپ کا بچہ جیزوں اور لوگوں کی طرف اشارہ کر سکتا ہے، پیک-اے-بو جیسے کھیل کھیل سکتا ہے اور گھر میں گھٹنوں کے بل چل سکتا ہے۔ وہ سوئیں گے بھی بہت زیادہ- تقریباً 14 گھنٹے روزانہ!
اپنے بچے کی نشونما سے متعلق مزید جاننے، اپنی فیملی کیلئے سپورٹ حاصل کرنے اور مل کر جانے کیلئے مفت سرگرمیاں تلاش کرنے کے واسطے نیچے اسکرول کریں۔
ذہن کی افزائش
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ جب یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس چیز میں دلچسپی لے رہے ہیں تو آپ ان کے آس پاس موجود دنیا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے پر ان کو اکساتی ہیں۔ جب آپ اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں تو آپ ان کو بہت سے نئے الفاظ سے متعارف کرواتی اور چیزوں کو الفاظ سے جوڑنے میں مدد کرتی ہیں۔سنگ میل
جو صلاحیتیں بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ہوئے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے کیلئے سنگ میل سے متعلق جانیں اور خدشات کی ضورت میں فوری کارروائی کریں۔
تقریباً 9 ماہ کی عمر کے، کئی بچے:
-
سوشل
- اجنبیوں سے خوفزدہ ہو سکتا ہے
- مانوس بالغان کے ساتھ زیادہ مانوس ہو سکتا ہے
- پسندیدہ کھلونے ہو سکتے ہیں
-
کمیونکیشن
- 'انکار' کا مطلب سمجھنا
- مختلف آوازیں جیسے 'ماماماما' اور 'بابابابا' نکالنا
- دوسرے لوگوں کی آوازیں اور اشاروں کی نقل کرنا
- چیزوں کی طرف اشارہ کرنے کیلئے انگلیاں استعمال کرنا
-
سیکھنا
- کسی چیز کو گرتے ہوئے دیکھنا
- کسی کو کچھ چھپاتے دیکھ کر اس چیز کو تلاش کرنا
- پیک-اے-بو کھیلنا
- چیزوں کو اپنے منہ میں ڈالنا
-
جسمانی نشونما
- کسی چیز کا سہارا لے کر کھڑا ہونا
- بغیر کسی سہارے کے بیٹھنے کی پوزیشن میں آنا اور بیٹھ جانا
- کھڑے ہونے کیلئے خود کو اوپر کرنا
- گھٹنوں کے بل چلنا
- انگوٹھے اور شہادت کی انگلی چیزیں اٹھاتا ہے جیسے ناشتے کے سیریل کے ٹکڑے
- چیزوں کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں آرام سے منتقل کرنا
-
صحت
- ماں کے دودھ کے ساتھ کانٹے سے میش کی ہوئی، پسی ہوئی یا کاٹی ہوئی غذا یا دیگر نرم غذا کھانا
- سیریل، واحد جزو شوربے والی سبزیاں، پھل اور گوشت کھانا
- روزانہ تقریباً 14 گھنٹے سونا
- شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا
ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:
-
ایکٹ ارلی
- سہارا کے ساتھ پیروں پر وزن نہیں اٹھاتا
- مدد کے ساتھ نہیں بیٹھتا
- غوں غوں یا 'ماما'، 'بابا' یا 'دادا' جیسی آوازیں نہیں نکالتا
- ایسے کھیل نہیں کھیلتا جس میں آگے پیچھے ہونے کی سرگرمی شامل ہو
- مانوس لوگوں کو نہیں پہچانتا
- آپ جہاں اشارہ کریں وہاں نہیں دیکھتا
- ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں کھلونے پاس نہیں کرتا
کے پروگرام
اپنی فیملی کو ترقی کیلئے درکار سپورٹ حاصل کریں
شیرخوار اور نونہال
NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)
چھ ہفتے سے لے کر دو سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت اطفال
ابتدائی نگہداشت اطفال اور تعلیمی خدمات روزانہ 10 گھنٹے تک کے لیے ہیں۔
ابتدائی مداخلت کا پروگرام (EIP)
NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (DOHMH)
معذور بچوں اور نونہالوں کے لیے مدد
ابتدائی مداخلت خاندانوں کے ساتھ معذور اور نشوونما میں تاخیر کا شکار نوزائیدہ بچوں اور چلنا سیکھنے والے نونہالوں کے لئے معاونت کا ایک رضاکارانہ پروگرام ہے۔