پبلک سکول: کنڈرگارٹن - 5 ویں جماعت

کنڈرگارٹن اور ایلیمنٹری اسکول (‏Kindergarten & Elementary School‏) | NYC محکمہ تعلیم (Department of Education, DOE)

تعلیم پری سکولر گریڈ اسکولر

ابتدائی تعلیم آپ کے بچے کو اسکول اور زندگی میں کامیابی کے لئے تیار کرتی ہے۔ نیویارک سٹی کے طلباء اس کیلنڈر سال میں جس میں ان کی عمر پانچ سال ہو جائے کنڈرگارٹن میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

  • 2018 میں پیدا ہونے والے NYC کے تمام بچوں کو 2023 کے موسم خزاں کیلئے کنڈرگارٹن میں داخلہ ملے گا۔
  • درخواست موسم سرما میں دستیاب ہے۔
  • تمام ابتدائی پروگرام معذور طلباء، عارضی رہائش میں رہنے والے، انگریزی زبان سیکھنے والے طلباء (ELL)، اور LGBTQ طلباء کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں۔

جو اہل ہے

2018 میں پیدا ہونے والے ‏NYC‏ کے سبھی بچے کنڈر گارٹن کے اہل ہیں اور ان کے پلیسمنٹ کی ضمانت دی جاتی ہے۔


آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے

کنڈرگارٹن کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو کوئی دستاویز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

آپ کو آفر لیٹر ملنے کے بعد، اسکول میں اپائنٹمنٹ لیں اور یہ دستاویزات لے کر آئیں:

  • آپ کے بچے کی عمر کا ثبوت (سند پیدائش، پاسپورٹ، یا بپتسمہ کا ریکارڈ)
  • پتہ کے دو ثبوت دستاویزات (جیسے لیز، یوٹیلیٹی بل، یا حکومت کی طرف سے جاری کردہ ID بشمول IDNYC)
  • حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈز (اگر دستیاب ہو)
  • آپ کے بچے کا تازہ ترین رپورٹ کارڈ (اگر دستیاب ہو)

یہ دیکھنے کے لیے کہ آپ کن دستاویزات کا استعمال کر سکتے ہیں IDNYC دستاویز کیلکولیٹر دیکھیں۔


درخواست دینے کا طریقہ

2023 تا 2024 تعلیمی سال کے لیے کنڈرگارٹن کی ایپلیکیشن اب کھلی ہے۔

اگر آپ کا بچہ 2018 میں پیدا ہوا ہے تو 20 جنوری 2023 تک تین طریقوں میں سے کسی ایک طریقے سے درخواست دینے کو یقینی بنائیں:

  1. آن لائن بذریعہ MySchools اپنا MySchools کا اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ اور درخواست دینے کا طریقہ جاننے کیلئے ویڈیو کے ٹیوٹوریلز دیکھیں۔
  2. 718‎-935-2009 پر کال کر کے فون کے ذریعے۔
    • کاروباری اوقات: پیر تا جمعہ، 8 بجے صبح تا 6 بجے شام
  3. ذاتی طور پر فیملی ویلکم سنٹر میں جا کر۔

کنڈرگارٹن سے پہلی جماعت میں آنے والے طلبا کو ایلیمنٹری اسکول کے لئے دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ انہیں خود بخود ان کے ایلیمنٹری اسکول میں داخلہ مل جائے گا۔

بیشتر طلباء جن کو نئے اسکول میں 1 تا 5 ویں جماعت میں داخلہ لینے کی ضرورت ہے یا سال کے دوران کسی پلیسمنٹ کی ضرورت ہے وہ اپنے علاقہ کے اسکول میں داخلہ لیں۔ نئے طلباء کے صفحہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

دیگر تعلیم کے پروگرام

Pre-K سب کے لیے (Pre-K)

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

چار سال کے بچوں کے لیے مفت pre-K

اپنے بچے کا ایک مفت، پورے دن کے لیے، اور اعلیٰ معیار کے حامل Pre-K پروگرام میں اندراج کروائیں۔

3-K (3K)

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم

نیو یارک شہر کے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفت، پورے دن کی اور اعلیٰ معیار کی تعلیم۔

مڈل سکول

NYC محکمہ تعلیم (NYC Department of Education)

عوامی سماعت: چھٹی تا آٹھویں جماعت

پبلک اسکولوں کے لیے مڈل اسکول کے داخلہ کے عمل کے بارے میں جانیں۔

تازہ کاری جنوری 13, 2023