مڈل اسکولوں کے لیے اسکول کے بعد پروگرام

اسکولز آؤٹ NYC (School's Out NYC) (SONYC) | NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (NYC Department of Youth & Community Development, DYCD)

افزودگی پری ٹین نوجوان

SONYC گریڈ 6، 7، اور 8 کے طلباء کے لئے اسکول کے بعد کا ایک پروگرام ہے۔ SONYC کی سرگرمیوں میں رقص، موسیقی، کھیل، فیشن، کھانا پکانا اور بہت کچھ شامل ہے۔

  • نوجوان مفت میں پروگراموں میں حصہ لے سکتے ہیں.
  • پروگرام روزانہ تین گھنٹے، اور ہفتے میں پانچ دن ہوتے ہیں.

جو اہل ہے

NYC کے تمام طلباء جو چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت میں ہیں وہ SONYC پروگراموں میں داخلہ لینے کے اہل ہیں۔


درخواست دینے کا طریقہ

آپ اپنے علاقے میں پروگراموں کا پتا لگانے کے لیے ڈسکور DYCD (Discover DYCD) استعمال کر سکتے ہیں۔ شروعات کرنے کے لیے:

  1. Discover DYCD کی ویب سائٹ پر جائیں.
  2. "آفٹر اسکول پروگرام” کو منتخب کریں اور "تلاش” پر کلک کریں۔
  3. "کلیدی الفاظ کی تلاش” کے باکس میں "اسکولز آؤٹ نیو یارک سٹی (SONYC)” ٹائپ کریں.
  4. اپنا زپ کوڈ، محلہ، یا برگ درج کر کے اپنے علاقے میں پروگرام تلاش کریں۔

آپ اپنے منتخب کردہ پروگرام کے ساتھ براہ راست درخواست دے سکتے ہیں۔

اور "تلاش کریں” پر کلک کر کے آپ اپنے بچے کے اسکول میں پروگرام کے عملے سے رابطہ کر کے کسی بھی SONYC پروگرام میں اپنے بچے کا اندراج کرا سکتے ہیں۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

  • مزید معلومات کے لیے SONYC کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں
  • مزید معلومات کے لیے DYCD Community Connect کو 4646-246-800 پر کال کریں۔
  • مزید معلومات کے لیے اپنے بچے کے اسکول میں اسکول کے بعد کے عملے کو کال کریں یا وہاں جا کر ان سے ملیں۔

دیگر افزودگی کے پروگرام

STEM میٹرز NYC

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

اسکول کی چھٹیوں کے دوران STEM پروگرامز

STEM میٹرز NYC موسم بہار کی چھٹی اور موسم گرما کے دوران K-12 طلبہ کے لیے بہت سے دلچسپ اور ہینڈ آن STEM پروگرامز پیش کرتا ہے۔

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹDepartment of Youth & Community) Development, DYCD)

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔

NYC یوتھ لیڈرشپ کاؤنسلز (YLC)

NYC خدمات

نوجوانوں کے لئے قیادت کے مواقع

YLCs کے ساتھ، نوجوان شہر بھر میں تبدیلی کیلئے پالیسی، طریقہ عمل، اور وکالت تشکیل دے کر اپنی کمیونیٹیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

تازہ کاری اپریل 8, 2022