9 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

آپ کا 9 سال کا بچہ زیادہ خود مختار ہو رہا ہے۔ وہ قریبی دوستیاں بنا سکتے ہیں جو نشونما کا ایک اہم حصہ ہے۔ وہ اسکول سے باہر کی سرگرمیوں میں زیادہ دلچسپی لینا اور دوسروں کی احساسات کی پرواہ کرنا شروع کر سکتے ہیں-لیکن دوستوں سے متعلق تناؤ پر نظر رکھیں جو اس مرحلے میں آ سکتا ہے! اپنے بچے کی نشونما سے متعلق مزید جاننے، اسکول سے پہلے اور بعد میں دستیاب وسائل دریافت کرنے اور NYC پر مفت ایونٹس تلاش کرنے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

سنگ میل

وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔

تقریباً 9 سال کی عمر کے کئی بچے:

  • سوشل

    • سماجی طریقوں کی پیروی کرنے کے فوائد دیکھنا شروع کرنا
    • دوستی پر مبنی مشترکہ دلچسپیاں اور قربت کی تلاش کرنا
    • کلاس سے باہر کی سرگرمیوں میں حصہ لینا
    • دوسرے لوگوں کا نقطہ نظر سمجھنا شروع کرنا
  • کمیونکیشن

    • سنتے ہوئے آنکھیں ملانا
    • صاف زبان میں آئیڈیاز اور خیالات کا اشتراک کرنا
    • دوستوں کے استعمال کردہ عوامی الفاظ استعمال کرنا
  • سیکھنا

    • زیادہ دیر تک توجہ دے سکنا
    • کامن کور اسٹینڈرڈز کے مطابق پڑھنے، لکھنے اور روز مرہ کی ریاضی کی صلاحیتیں ڈیولپ کرنا
    • اسکول کے علاوہ پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیتیں استعمال کرنا جیسے گراسری کی فہرستوں، ڈرائنگ اور دیگر سرگرمیوں کیلئے
    • خیالات کا ربط بنائیں، دلائل کو ترتیب دیں اور مشکل الفاظ ان پیک کریں
  • جسمانی نشونما

    • بلوغت کی علامات دکھانا شروع کرنا
    • اپنی جسمانی صلاحیتوں سے زیادہ آگہی ظاہر کرنا
    • چھوٹے اور بڑے عضلات پر کنٹرول ہونا
    • تیر سکتے ہیں (اگر سکھایا جائے)
    • پلے گراؤنڈ میں ہونے والی نقل و حرکت والی سرگرمیوں میں اعتماد سے حصہ لے سکنا
  • صحت

    • روزانہ 5 اونس اناج لینا (جیسے 1 کپ ناشتے کا سیریل پلس 1 بڑا ترتلا)
    • روزانہ ڈیڑھ کپ سبزیاں لینا (جیسے 3 درمیانی گاجریں)
    • روزانہ ایک سے ڈیڑھ کپ پھل لینا (جیسے 1 درمیانہ یا بڑا سیب یا ایک سے ڈیڑھ کپ 100٪ پھلوں کا جوس)
    • روزانہ 4 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے 1 چھوٹا مرغی کا سینے کا پیس پلس 1 انڈہ)
    • روزانہ ڈھائی کپ دودھ لینا
    • روزانہ 1 گھنٹہ درمیانی سے زیادہ شدت والی جسمانی سرگرمی کرنا، بشمول کئی 15 منٹ دورانیے کی سرگرمی
    • روزانہ تقریباً 9 – 11 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • چیزوں کو دوسروں کے نقطہ نظر سے دیکھنے اہلیت کم یا نہ ہونا
    • جھنجھلاہٹ دکھانا اور خود اعتمادی کی کمی
    • کلاس میں بتائی گئی یا لکھی گئی ہدایات کی پیروی نہیں کر سکتا
    • بے ترتیب کھیل یا کچھ ٹیکسچرز کی احساس سے بچتا ہے جیسے مٹی، پینٹ، گوند یا ٹیپ
    • لکھنے کا ٹاسک کرتے ہوئے جلدی تھک جانا
    • گفتگو میں اکثر موضوع سے باہر نکل جانا
    • سیدھا نہیں بیٹھ سکتا

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

SchoolFood

NYC شعبۂ تعلیم

اسکول میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا

NYC کے طلباء اسکول کے ہر دن مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اسکول کے صحت کے مراکز (SBHC)

NYC شعبہ تعلیم(NYC Department of Education, DOE); NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene; DOHMH)

اسکولوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال

طلباء اپنے اسکول میں مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹDepartment of Youth & Community) Development, DYCD)

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔