پریشانی کے وقت اپنے بچے کو گہرا سانس لینا سکھائیں۔ ان سے کہیں کہ وہ اپنی آنکھیں بند کرلیں اور اپنا ہاتھ پیٹ پر رکھ محسوس کریں کہ جب وہ سانس اندر لیتے ہیں تو ان کاپیٹ باہر آتا ہے ۔ جب وہ سانس باہر نکالتے ہیں تو ان کا پیٹ اندر چلا جاتا ہے۔ انہیں یاد دلائیں کہ پرسکون ہونے کے لیے وہ پیٹ کے ذریعے سانس لینے کا استعمال کریں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ جب اپنے بچے سے کہتے ہیں کہ جب وہ پریشان ہوتو اپنی سانس پر توجہ مرکوز کرے ، تو اس طرح آپ اس کو خود پر قابو پانے کی مشق کرواتے ہیں۔ اس طرح وہ مشکل حالات میں بھی اپنے جذبات پر قابو پانا سیکھتے ہیں۔ بچے میں پوری زندگی کے دوران یہ صلاحیت بڑھتی رہتی ہے اور اس سے آپ کے بچے کو اپنے مسائل خود حل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔