ضرورت کے وقت نقد امداد حاصل کریں

نقد امداد | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ

نقدی اور خرچہ ہر کوئی

اگرآپ ضرورت مند ہیں تو آپ کے اہل خانہ نقد رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ فنڈز بذریعہ ڈیبٹ کارڈ ملتے ہیں جو آپ کسی بھی ایسے ATM پر یا اسٹور میں استعمال کرسکتے/سکتی ہیں جہاں EBT کارڈ کو قبول کیا جاتا ہے۔

  • شناخت، رہائش، آمدنی اورشہریت کے ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • نقد امداد حاصل کرنے کے لیے آپ کا امریکی شہری ہونا یا امیگریشن کی تسلی بخش حیثیت رکھنا ضروری ہے؛ جب آپ درخواست دیں گے/گی توایک کارکن آپ کی حیثیت کا تعین کرنے میں مدد کرے گا۔
  • اگر آپ کام کرنے کے قابل ہیں تو نقد امداد حاصل کرنے کے لیےآپ کو کام کرنے، کسی تعلیمی یا تربیتی پروگرام میں حصہ لینے یا کسی تفویض کردہ پروگرام میں شریک ہونے کی ضرورت ہو گی۔

جو اہل ہے

یہ پروگرام آپ کی اہلیت سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے کئی چیزوں کو دیکھتا ہے۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:

  • آپ کی آمدنی کتنی ہے
  • آپ کو بینیفٹس سے کتنی رقم موصول ہوتی ہے
  • آپ کے گھر میں کتنے افراد رہتے ہیں
  • وسائل جیسے نقد رقم یا ایک چیکنگ اکاؤنٹ
  • آپ کی شہریت یا امیگریشن کی حیثیت

آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے

نقد امداد کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو درج ذیل چیزوں کو ثابت کرنا ہو گا:

  • آپ کی شناخت: جیسے باتصویر ID، ڈرائیور کا لائسنس، پاسپورٹ، حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ یا ہسپتال کے ریکارڈز۔
  • آپ کی رہائش: جیسے آپ کے مالک مکان کا بیان، کرایہ کی موجودہ رسید، لیز یا رہن کے ریکارڈز۔
  • آپ کی آمدنی (اگر کوئی ہے): جیسے حالیہ تنخواہ کی رسید، کاروباری ریکارڈ، موجودہ ٹیکس ریٹرن یا بے روزگاری انشورینس بینیفٹ کی اسٹیٹمنٹ۔
  • شہریت یا امیگریشن کی حیثیت: جیسے آپ کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ، امریکی پاسپورٹ یا فوج میں ملازمت کے ریکارڈز

آپ مزید کیا کچھ ثبوت کے طور پراستعمال کر سکتے/سکتی ہیں، یہ معلوم کرنے کے لیے نقد امداد کی رہنما دستاویز ملاحظہ کریں


درخواست دینے کا طریقہ

آن لائن درخواست دیں

  1.  ACCESS HRA پر درخواست دیں۔ آپ نقد اعانت کی درخواست کے ذریعے بیک وقت نقد اعانت، SNAP اور Medicaid تجدید کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
  2. اپنی درخواست کی پیشرفت ٹریک کرنے یا دستاویزات جمع کروانے کیلئے ACCESS HRA موبائل ایپ استعمال کریں۔
  3. آپ سے فون انٹرویو کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔ آپ بہ نفس نفیس انٹرویو کیلئے کسی HRA مرکز پر بھی تشریف لے جا سکتے ہیں۔

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  1. درخواست پرنٹ کریں اور اسے مکمل کریں۔
  2. اسے ڈاک کے ذریعے HRA ملازمتی مرکز پر بھیجیں یا پھر مرکز کے ڈاک والے ڈبے میں ڈالیں۔
  3. آپ سے فون انٹرویو کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔ آپ بہ نفس نفیس انٹرویو کیلئے کسی HRA مرکز پر بھی تشریف لے جا سکتے ہیں۔

بہ نفس نفیس درخواست دیں

درخواست دینے کیلئے کسی کھلے ہوئے HRA ملازمتی مرکز پر تشریف لے جائیں۔ اگر آپ اپنی شناخت، رہائش، آمدنی نیز آپ کے ساتھ کون رہتا ہے اس کا ثبوت پیش کرتے ہیں تو یہ مددگار ہوگا۔ کارکن آپ کو بتائے گا کہ آپ کو ان میں سے کون سی چیزیں ثابت کرنی ہیں۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

دیگر نقدی اور خرچہ کے پروگرام

Affordable Connectivity Program (ACP)

وفاقی مواصلات کمیشن (Federal Communications Commission, FCC)

انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ رعایت

انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ 30$ تک اور لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر 100$ تک کی رعایت حاصل کریں۔

Fair Fares NYC (FFNYC)

NYC‏ انتظامیہ برائے انسانی وسائل ‏(‏Human Resources Administration, HRA‏)

آدھی قیمت میں سفر کریں

پبلک ٹرانسپورٹ پر %50 کی بچت کریں بشمول سب وے کے کرایوں، اہل بس کے کرایوں، اور Access-A-Ride پیرا ٹرانزٹ کی ٹرپس پر۔

ہنگامی اعانت / ون شاٹ ڈیل (One Shot Deal)

NYC انتظامیہ برائے انسانی وسائل (Human Resources Administration, HRA)

ہنگامی حالت کے دوران نقد

جو لوگ کسی غیر متوقع صورتحال یا حادثہ کی وجہ سے اخراجات پورے نہیں کر سکتے ہیں ان کے لیے مالی امداد۔

اپ ڈیٹ کردہ مئی 16, 2022