بچوں اور بڑوں کیلئے سیکھنے اور معاونت کے پروگرام

کارنر اسٹون پروگرام | NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (Department of Youth & Community Development, DYCD)

افزودگی گریڈ اسکولر پری ٹین نوجوان نوعمر بالغان نگہداشت فراہم کنندہ

کارنر اسٹون پروگرامز NYCHA کے باشندوں کو تفریح، سیکھنے اور مدد کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ پروگرام پانچوں بوروں کے 99 NYCHA کمیونٹی سینٹرز میں واقع ہیں۔

  • پروگرامز نوجوانوں اور بڑوں کے لئے مفت دستیاب ہیں.
  • نوجوانوں اور بڑوں کے عام پروگراموں میں درج ذیل شامل ہیں:
    • جنرل ایجوکیشن ڈپلومہ (General Education Diploma, GED) اور انگریزی بولنے والوں کیلئے دوسری زبانوں (Speakers of Other Languages, ESOL) کی کلاسز
    • ہائی اسکول اور کالج کی تیاری
    • تخلیقی اور پرفارمنس آرٹس
    • افرادی قوت میں ترقی اور حوالہ جات
    • خاندانی تعلقات سے متعلق ورکشاپس
    • ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں
    • صحت مند زندگی سے متعلق ورکشاپس
    • پرورش سے متعلق مہارتیں
    • کمپیوٹر تک رسائی اور تربیت
    • کرایہ دار کی تعلیم اور وکالت
  • موسم گرما کے پروگراموں کے لئے اندراج ہر سال اپریل میں ہوتا ہے.
  • کم عمر نوجوانوں کے لئے اسکول کے سالانہ پروگراموں کے لئے اندراج اگست اور ستمبر کے درمیان ہوتا ہے.

جو اہل ہے

کارنر اسٹون پروگرامز NYCHA کے ان رہائشیوں کے لئے دستیاب ہیں جو کنڈرگارٹن یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔


درخواست دینے کا طریقہ

آپ اپنے علاقے میں پروگراموں کا پتا لگانے اور درخواست دینے کے لیے ڈسکور (Discover DYCD) کا استعمال کر سکتے ہیں۔ شروعات کرنے کے لیے:

  1. DYCD کی ویب سائٹ دریافت کریں پر جائیں.
  2. "کمیونٹی سروسز” کو منتخب کریں اور "تلاش” پر کلک کریں۔
  3. "کلیدی لفظ تلاش کریں” کے خانے میں”کارنراسٹون” ٹائپ کریں.
  4. اپنا زپ کوڈ، محلہ یا علاقہ درج کر کے اور "تلاش کریں” پر کلک کر کے اپنے علاقے میں پروگرامز تلاش کریں۔

مدد کیسے حاصل کی جائے

کارنر اسٹون پروگرامز کے بارے میں اگر آپ کے سوالات ہیں تو DYCD کمیونٹی کنیکٹ کو 4646-246-800 پر کال کریں۔

مزید معلومات کے لیے کارنر اسٹون پروگراموں کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں.

دیگر افزودگی کے پروگرام

STEM میٹرز NYC

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

اسکول کی چھٹیوں کے دوران STEM پروگرامز

STEM میٹرز NYC موسم بہار کی چھٹی اور موسم گرما کے دوران K-12 طلبہ کے لیے بہت سے دلچسپ اور ہینڈ آن STEM پروگرامز پیش کرتا ہے۔

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹDepartment of Youth & Community) Development, DYCD)

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔

اسکولز آؤٹ NYC (School's Out NYC) (SONYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (NYC Department of Youth & Community Development, DYCD)

مڈل اسکولوں کے لیے اسکول کے بعد پروگرام

SONYC سرگرمیوں کا ایک مجموعہ پیش کرتا ہے، جس میں قیادت، سائنس ٹکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی (STEM)، خواندگی، تعلیمی مدد، کھیل، فنون لطیفہ اور بہت کچھ شامل ہے۔

تازہ کاری فروری 1, 2022