NYC چائلڈ کیئر کنیکٹ آپ کی کمیونٹی میں نگہداشت طفل کا ایک پروگرام تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ تمام پروگراموں کا معائنہ اور نظم و ضبط NYC محکمۂ صحت کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ آپ نگہداشت طفل کے مخصوص مقامات کے بارے میں اطلاعات کے لیے سائن اپ بھی کر سکتے ہیں۔
- معائنہ کے ریکارڈز تلاش کریں اور شہر بھر میں نگہداشت طفل کے مراکز کا موازنہ کریں۔
- نگہداشت طفل کے مخصوص مقامات کے بارے میں متنی اور ای میل نوٹسز کے لیے سائن اپ کریں۔
- ACCESS NYC پر سبسڈی یافتہ نگہداشت طفل کے بارے میں مزید جانیں۔
- NY اسٹیٹ کے منضبط کردہ نگہداشت طفل کے پروگرام NYS دفتر برائے اطفال و عائلی خدمات (Office of Children and Family Services).
درخواست دینے کا طریقہ
NYC چائلڈ کیئر کنیکٹ کا استعمال کر کے اپنے مضافات میں نگہداشت طفل کا ایک لائسنس یافتہ پروگرام تلاش کریں۔ درخواست دینے کے طریقے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنی پسند کے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
کسی ایسی سائٹ کی رپورٹ دینے کے لیے جو آپ کے خیال میں غیر محفوظ، غیر صحت بخش ہو یا غیر قانونی طریقے سے کام کر رہی ہو، 311 پر کال کریں۔ نگہداشت طفل کی شکایت کرنے کے بارے میں پوچھیں۔
دیگر نگہداشت طفل کے پروگرام
NYS کی بامعاوضہ خاندان کی چھٹی (PFL)
NYS کارکنان کا معاوضہ بورڈ
خاندان کی دیکھ بھال کے لیے ادائیگی والی چھٹی
نئے بچے کی دیکھ بھال، بیمار فیملی ممبر، اور دیگر حالات کے لیے ادائیگی والی 12 ہفتے تک کی چھٹی۔
نگہداشت اطفال کے واؤچرز
NYC انتظامیہ برائے خدمات اطفال (NYC Administration for Children's Services, ACS)
واؤچرز جو 6 ہفتوں سے 13 سال کی عمر کے بچوں کیلئے نگہداشت اطفال کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہوں
نگہداشت اطفال کے واؤچرز لائسنس یافتہ فراہم کنندگان یا غیر رسمی فراہم کنندگان جیسے رشتہ داروں، پڑوسیوں یا دوستوں سے نگہداشت اطفال کی ادائیگی میں مدد کرتے ہیں۔
شیرخوار اور نونہال
NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)
چھ ہفتے سے لے کر دو سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت اطفال
ابتدائی نگہداشت اطفال اور تعلیمی خدمات روزانہ 10 گھنٹے تک کے لیے ہیں۔
تازہ کاری فروری 1, 2022