6 ہفتوں سے لے کر 13 سال تک کے بچوں کے لئے نگہداشت طفل کے واؤچرز نگہداشت طفل کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ 19 سال تک کی عمر کے معذور بچوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ پورے NYC میں گھر پر مبنی اور مرکز پر مبنی سینکڑوں فراہم کنندگان نگہداشت اطفال کے واؤچرز قبول کرتے ہیں اور تعلیم کے محفوظ اور مثبت ماحول میں بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات پیش کرتے ہیں۔
- واؤچرز آپ کے نگہداشت اطفال کے کچھ یا تمام اخراجات کا احاطہ کرتے ہوں۔ زیادہ تر خاندانوں کو ان کی آمدنی اور خاندان کے سائز کی بنیاد پر اخراجات کا کچھ حصہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ آپ کا واؤچر تمام اخراجات کو پورا کرے گا اگر:
- نقد اعانت پر آپ کا خاندان ہے
- بے گھری کا سامنا کرنے والا خاندان ہیں
- آپ رضاعی نگہداشت کرنے والے والدین ہیں
- آپ لائسنس یافتہ/ریگولیٹڈ فراہم کنندگان اور منظور شدہ غیر رسمی فراہم کنندگان جیسے رشتہ داروں، پڑوسیوں یا دوستوں سے نگہداشت اطفال کی ادائیگی کے لیے واؤچرز استعمال کر سکتے ہیں۔
- آپ کا بچہ سال کے دوران کسی بھی وقت نگہداشت اطفال کے پروگرام میں داخل ہو سکتا ہے۔
- اہلیت آپ کے خاندان کی آمدنی، سائز اور دیگر ضروریات پر مبنی ہوتی ہے۔
- والدین کا امریکی شہری ہونا ضروری نہیں ہے۔ تاہم، یہ ضروری ہے کہ نگہداشت حاصل کرنے والا بچہ امریکی شہری، امریکی باشندہ، یا ترک وطن کی اطمینان بخش حیثیت رکھتا ہو۔
- واؤچر کی دستیابی فنڈز پر منحصر ہے۔
جو اہل ہے
اگر آپ کا گھرانہ نقد اعانت حاصل کرتا ہے یا بے گھری کا سامنا کر رہا ہے تو آپ واؤچر کے لیے اہل قرار پا سکتے ہیں۔ اگر آپ ذیل میں دکھائی گئی آمدنی سے کم کماتے ہیں تو اس صورت میں بھی آپ اہل قرار پا سکتے ہیں:
گھرانے میں لوگوں کی تعداد | ماہانہ گھریلو آمدنی |
2 | 4,578$ |
3 | 5,760$ |
4 | 6,939$ |
5 | 8,118$ |
6 | 9,300$ |
7 | 10,479$ |
8 | 10,725$ |
آپ کو ان "نگہداشت کی وجوہات” میں سے کسی ایک کی ضرورت بھی ہوتی ہے:
- آپ فی ہفتہ +10 گھنٹے کام کرتے ہیں
- آپ تعلیمی یا پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام میں ہیں
- آپ کام تلاش کر رہے ہیں
- آپ عارضی رہائش میں رہتے ہیں (ترجیحی رسائی)
- آپ خدمات برائے گھریلو تشدد کا ازالہ میں شرکت کر رہے ہیں
درخواست دینے کا طریقہ
درخواست دینے کے لیے آپ کے اختیارات یہ ہیں:
- MyCity ایپ کا استعمال کر کے آن لائن درخواست دیں۔
- اپنی درخواست ڈاک کے ذریعے بھیجیں
- درخواست فارمز ڈاؤن لوڈ اور مکمل کریں۔
- اپنے مکمل کردہ فارمز اور دستاویزات اس پتے پر ڈاک کے ذریعے بھیجیں:
NYC Children – EDU
PO Box 40, Maplewood, NJ 07040
- اگر آپ ان میں سے کوئی ایک گروپ ہیں، تو نگہداشت اطفال کے واؤچرز کی درخواست دینے کے لیے خصوصی ہدایات دیکھیں:
- بے گھری کا سامنا کرنے والا خاندان ہیں
- ایسا خاندان ہیں جو نقد اعانت حاصل کر رہا ہے یا ماضی میں کرتا رہا ہے
- ایسا خاندان ہیں جو خدمات برائے بہبود طفل حاصل کر رہا ہے
- کام کرنے والے رضاعی والد/والدہ ہیں
مدد کیسے حاصل کی جائے
- مزید جاننے کے لیے ACS کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- اگر آپ کے سوالات ہیں، تو ACS CFWB کال سنٹر کو 7610-835-212 پر کال کریں۔
- NYC چائلڈ کیئر کنیکٹ پر یا ریاست کے دفتر برائے خدمات اطفال و خاندان کے پیج کے ذریعے نگہداشت طفل کے پروگرام تلاش کریں۔
دیگر نگہداشت طفل کے پروگرام
NYS کی بامعاوضہ خاندان کی چھٹی (PFL)
NYS کارکنان کا معاوضہ بورڈ
خاندان کی دیکھ بھال کے لیے ادائیگی والی چھٹی
نئے بچے کی دیکھ بھال، بیمار فیملی ممبر، اور دیگر حالات کے لیے ادائیگی والی 12 ہفتے تک کی چھٹی۔
NYC چائلڈ کیئر کنیکٹ (NYC CCC)
محکمۂ صحت اور ذہنی حفظان صحت (Department of Health and Mental Hygiene, DOHMH)
لائسنس یافتہ نگہداشت طفل کی سہولت تلاش کریں
ایک آن لائن وسیلہ جو آپ کی کمیونٹی میں نگہداشت طفل کے پروگرام کو تلاش کرنے اور اس بارے میں باخبر رہنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
شیرخوار اور نونہال
NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)
چھ ہفتے سے لے کر دو سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت اطفال
ابتدائی نگہداشت اطفال اور تعلیمی خدمات روزانہ 10 گھنٹے تک کے لیے ہیں۔
تازہ کاری اپریل 6, 2023