نوجوانوں کے لئے قیادت کے مواقع

NYC یوتھ لیڈرشپ کاؤنسلز (YLC) | NYC خدمات

افزودگی نوجوان نوعمر بالغان

یوتھ لیڈرشپ کاؤنسلز (Youth Leadership Councils, YLCs) نوجوانوں کو ایسی پالیسیوں اور طریقوں سے نمٹنے کی اجازت دیتے ہیں جو نیویارک کے باشندوں کی زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ سٹی ایجنسیاں، اسکولز، اور کمیونٹی تنظیمیں YLCs کی میزبانی کرتی ہیں۔ نوجوان کمیونٹی کی خدمت کے اوقات، شہر کے کام کرنے کے طریقے، اور ذاتی اور پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرتے ہیں۔

  • NYC کے ہر ایک بورو میں 14 سے 21 سال کے نوجوانوں کیلئے دستیاب ہے
  • نوجوانوں کو بڑوں کے ساتھ شراکت میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے
  • قیادت کا کوئی سابقہ تجربہ درکار نہیں ہے
  • YLC کے اراکین ان مسائل کا حل نکالتے ہیں جو ان کیلئے اہم ہیں، جیسے:
    • ذہنی صحت سے متعلق مدد اور وسائل کی وکالت کرنا
    • کمیونٹیوں میں بندوق کے ذریعے تشدد کو روکنا
    • پورے شہر میں ماحولیاتی پائیداری کو متاثر کرنا
    • غذائیت سے بھرپور خوراک اور صحت بخش طرز زندگی کی ترغیب دینا
    • سماجی عمل کیلئے آرٹ کو بطور آلہ استعمال کرنا
    • اور مزید بہت کچھ!
  • اکثر پوچھے گئے سوالات کے جوابات حاصل کریں

جو اہل ہے

اگر نوجوان درج ذیل ہیں تو وہ YLCs میں درخواست دینے کے اہل ہیں:

  • 14 تا 21 سال کی عمر کے
  • ان کا ہائی اسکول یا اس کے مساوی پروگرام میں داخلہ ہے

درخواست دینے کا طریقہ

جنریشن NYC.پر آن لائن درخواست دیں۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

دیگر افزودگی کے پروگرام

STEM میٹرز NYC

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

اسکول کی چھٹیوں کے دوران STEM پروگرامز

STEM میٹرز NYC موسم بہار کی چھٹی اور موسم گرما کے دوران K-12 طلبہ کے لیے بہت سے دلچسپ اور ہینڈ آن STEM پروگرامز پیش کرتا ہے۔

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹDepartment of Youth & Community) Development, DYCD)

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔

اسکولز آؤٹ NYC (School's Out NYC) (SONYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (NYC Department of Youth & Community Development, DYCD)

مڈل اسکولوں کے لیے اسکول کے بعد پروگرام

SONYC سرگرمیوں کا ایک مجموعہ پیش کرتا ہے، جس میں قیادت، سائنس ٹکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی (STEM)، خواندگی، تعلیمی مدد، کھیل، فنون لطیفہ اور بہت کچھ شامل ہے۔

تازہ کاری جنوری 24, 2022