‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ (Train & Earn) کم آمدنی والے ان نوجوانوں (عمر 16 تا 24) کے لیے ایک مختصر مدتی پروگرام ہے جو برسر روزگار نہیں ہیں اور نہ اسکول میں ہیں۔ نوجوان اپنی ملازمتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور مستقل ملازمت تلاش کرنے نیز HSE کی تیاری کیلئے تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔
- 'تربیت حاصل کریں اور کمائیں' درج ذيل حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے:
- مستقل ملازمت۔
- اگر آپ کو ضرورت ہو تو ہائی اسکول کے مساوی سند (HSE)۔
- ہائی اسکول کے بعد تعلیم اور تربیت۔
- آپ پورے سال مختلف اوقات میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
- پروگرام مکمل کرنے کے بعد، آپ 12 ماہ تک فالو اپ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
جو اہل ہے
تربیت حاصل کریں اور کمائیں(Train & Earn) کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ‘ہاں’ میں دینے پر قادر ہونا چاہیے:
- کیا آپ NYC کے/کی رہائشی ہیں؟
- کیا آپ 16 سے 24 سال کے/کی ہیں؟
- کیا آپ اسکول نہیں جاتے/جاتیں اور کام نہیں کرتے/کرتیں؟
- کیا آپ ان شرائط میں سے کوئی ایک پورا کرتے/کرتی ہیں:
- آپ بےگھر یا گھر سے بھاگے ہوئے نوجوان ہیں
- آپ رضاعی نگہداشت کے حامل نوجوان ہیں یا رضاعی نگہداشت کے نظام سے بلحاظ عمر نکل آئے/آئی ہیں
- آپ عدالتی نظام میں شامل ہیں
- آپ معذوری کے حامل نوجوان ہیں
- آپ حاملہ یا والد/والدہ ہیں
- آپ کم آمدنی والے/والی ہیں اورآپ کو ایک تعلیمی پروگرام میں داخل ہونے یا اسے مکمل کرنے یا ایک ملازمت حاصل کرنے یا اسے برقرار رکھنے میں اضافی مدد درکار ہے
درخواست دینے کا طریقہ
ویب سائٹ DiscoverDYCD پر ‘پروگرام کی تلاش’ (Program Search) کے خانے میں ‘تربیت حاصل کریں اور کمائیں’ (Train & Earn) ٹائپ کر کے پروگرام تلاش کریں۔ درخواست دینے کے لیے اپنے قریب دستیاب پروگرام سے رابطہ کریں۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
- اگر اس پروگرام کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو DYCD Community Connect کو 4646-246-800 پر کال کریں۔
- مزید معلومات کے لیے DYCD کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
دیگر کام کے پروگرام
Learn & Earn (سابقہ اِن سکول یوتھ پروگرام)
NYC شعبہ برائے یوتھ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ
ہائی اسکول میں کالج/کام کے لیے تیاری
Learn & Earn ہائی اسکول کے طلباء کو کالج اور اپنے کیریئرز کی تیاری کرواتے ہوئے اسکول میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جابز پلس (Jobs Plus)
NYC ہاؤسنگ اتھارٹی (NYC Housing Authority, NYCHA)
عوامی رہائش کے باشندوں کے لئے ملازمت میں مدد
جابز پلس روزگار کا پروگرام ہے جو NYCHA کے باشندوں کو روزگار تلاش کرنے اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
NYC لیڈرز برائے قائدین (NYC Ladders for Leaders)
NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (NYC Department of Youth & Community Development, DYCD)
ہائی اسکول اور کالج کے نوجوانوں کے لئے انٹرنشپس
ہائی اسکول اور کالج کے طلباء NYC کی اعلی کمپنیوں، غیر منافع بخش اور سرکاری اداروں میں موسم گرما کے بامعاوضہ انٹرنشپس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
تازہ کاری جون 24, 2022