4 مہینے

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

اپنے بچے کی شخصیت کو اپنی آنکھوں کے سامنے بڑھتا دیکھیں! انہیں آپ سے سیکھنا بہت اچھا لگتا ہے، لہذا آپ اپنے بچے کو چہرے کی تاثرات کی نقل اور غوں غاں کرنا شروع کرتا دیکھ سکتے ہیں۔ اس مرحلے پر وہ اپنا سر سنبھالنا بھی سیکھ لیں گے۔

اپنے بچے کی نشونما سے متعلق مزید جاننے، اپنی فیملی کیلئے سپورٹ حاصل کرنے اور مل کر جانے کیلئے مفت سرگرمیاں تلاش کرنے کے واسطے نیچے اسکرول کریں۔

ذہن کی افزائش

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے دیکھ رہا ہے، مثلاً پیالے یا کپ میں پانی انڈیلتے ہوئے تو آپ اس کو بتائیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں۔ اس طرح کہیں ''پانی کپ میں جاتا ہے۔'' یہ دیکھیں کہ ان کا کیا ردِ عمل ہو تا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کو اور پھر کپ کو دیکھیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

آپ جب یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس چیز میں دلچسپی لے رہے ہیں تو آپ ان کے آس پاس موجود دنیا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے پر ان کو اکساتی ہیں۔ جب آپ اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں تو آپ ان کو بہت سے نئے الفاظ سے متعارف کرواتی اور چیزوں کو الفاظ سے جوڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
Vroom

سنگ میل

جو صلاحیتیں بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ہوئے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے کیلئے سنگ میل سے متعلق جانیں اور خدشات کی ضورت میں فوری کارروائی کریں۔

4 ماہ کی عمر، کئی بچے:

  • سوشل

    • بلاوجہ مسکرانا، خاص کر لوگوں پر
    • لوگوں کے ساتھ کھیلنا پسند ہے اور کھیل رکنے پر رونا
    • حرکتیں اور چہرے کے تاثرات کی نقل کرنا، جیسے ہنسنا اور منہ چڑانا
    • پیار کا جواب دینا
  • کمیونکیشن

    • مختلف آوازیں نکالنا شروع کرنا جیسے 'ا-گا' یا 'ا-دا' جسے 'بیبلنگ' کہتے ہیں
    • جذبات کے ساتھ غوں غاں کرنا اور سنی جانی والی آوازوں کی نقل کرنا
    • بھوک، درد، اور تھکن کا اظہار کرنے کیلئے مختلف انداز میں رونا
    • مربی کو آگاہ کرنا کہ وہ خوش ہیں یا اداس
  • سیکھنا

    • ایک ہاتھ سے کھلونے کو پکڑنے کی کوشش کرنا
    • آنکھیں اور ہاتھ ایک ساتھ استعمال کرنا
    • ہلتی ہوئی چیزوں کا آنکھوں سے پیچھا کرنا
    • چہروں کو قریب سے دیکھنا
    • مانوس لوگوں اور چیزوں کو دور سے پہچاننا
  • جسمانی نشونما

    • سہارے کے بغیر سر سنبھالنا
    • جب پیر سخت سطح پر ہوں تو پیروں پر نیچے زور دینا
    • کھلونا پکڑ کر اسے ہلانا اور جھولتے کھلونوں کی طرف ہاتھ ہلانا
    • پیٹ پر لیٹے ہوئے کہنیوں سے اٹھنا
  • صحت

    • ماں کے دودھ یا فارمولہ سے درکار غذائیت حاصل کرنا
    • روزانہ 6 سے 8 بار دودھ پینا
    • گیلے اور گندے ڈائپرز باقاعدگی سے تبدیل کرنا
    • روزانہ میں 14 گھنٹے تک سونا
    • شاٹس کے شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • چیزوں کو ہلتے ہوئے نہیں دیکھتا
    • لوگوں کو دیکھ کر نہیں مسکراتا
    • سر کو سنبھال نہیں سکتا
    • واول کی آوازیں، چلاہٹ، غراروں یا غوں غوں کی آوازیں نہیں نکالتا
    • چیزوں کو منہ تک نہیں لاتا
    • جب پیر سخت سطح پر پوں تو پیروں پر نیچے زور نہیں ڈالتا
    • ایک یا دونوں آنکھیں تمام سمتوں میں گھمانے میں مشکل ہونا

کے پروگرام

اپنی فیملی کو ترقی کیلئے درکار سپورٹ حاصل کریں

ابتدائی مداخلت کا پروگرام (EIP)

NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (DOHMH)

معذور بچوں اور نونہالوں کے لیے مدد

ابتدائی مداخلت خاندانوں کے ساتھ معذور اور نشوونما میں تاخیر کا شکار نوزائیدہ بچوں اور چلنا سیکھنے والے نونہالوں کے لئے معاونت کا ایک رضاکارانہ پروگرام ہے۔

شیرخوار اور نونہال

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

چھ ہفتے سے لے کر دو سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت اطفال

ابتدائی نگہداشت اطفال اور تعلیمی خدمات روزانہ 10 گھنٹے تک کے لیے ہیں۔