ملازمت کرنے والے افراد اور خاندانوں کے لیے ٹیکس کی بچت

کمائی گئی آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ (EITC) | NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (Department of Consumer and Worker Protection، DCWP)؛ اندرونی محصول کی خدمت (Internal Revenue Service، IRS)

نقدی اور خرچہ نگہداشت فراہم کنندہ

EITC اہل خاندانوں، غیرتحویلی والدین، اور ان افراد کے لیے $11,000 مالیت تک کا وفاقی، ریاستی، اور سٹی ٹیکس کریڈٹ ہے جو کل وقتی یا جز وقتی ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا خود کا روزگار ہے۔ اپنے 2022 کے ٹیکس ریٹرن میں اس کریڈٹ کا دعویٰ کرتے وقت، آپ اپنے واجب الادا ٹیکسوں کو کم کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اپنے ریفنڈ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

  • EITC کا دعویٰ کرنے کے لیے اپنے وفاقی اور نیویارک اسٹیٹ ٹیکس ریٹرنز فائل کریں۔ اپنے 2022 کے ٹیکسز 18 اپریل 2023 تک جمع کروائیں۔
  • اہل قرار پانے کے لیے، آپ کو 2022 میں کل وقتی یا جز وقتی ملازمت سے حاصل شدہ آمدنی کا حامل ہونا ہو گا۔
    • کمائی گئی آمدنی میں وہ تمام تر قابلِ ٹیکس آمدنی شامل ہے جو آپ اپنی ملازمت یا کاروبار سے حاصل کرتے ہیں۔
    • اگر آپ اس بارے میں غیر یقینی ہیں کہ کمائی گئی اہل آمدنی کون سی ہوتی ہے، تو اس حوالے سے مزید معلومات IRS کی ویب سائٹ سے حاصل کریں۔
  • اوسطاً، نیویارک کے اہل ترین باشندگان EITC مراعات کے ہمراہ $2,400 موصول کرتے ہیں۔
  • اگر آپ اس کریڈٹ کا دعویٰ کرتے ہیں، تو آپ کے ریفنڈ میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ قانون کے مطابق، جو ٹیکس دہندگان کمائی گئی آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ (Earned Income Tax Credit) کا دعویٰ کرتے ہیں انہیں IRS ریفنڈز جاری کرنے کے لیے فروری کے وسط تک انتظار کرنا ہو گا۔

جو اہل ہے

اپنے 2022 ٹیکس ریٹرن میں EITC کا دعویٰ کرنے کے اہل ہونے کے لیے، اہلیت کی خاطر آپ کو درج ذیل کی ضرورت ہو گی:

  1. آپ کے پاس درست سوشل سیکیورٹی نمبر ہو۔
  2. 2022 میں آپ کی آمدنی، ازدواجی و ولدیتی حیثیت درج ذیل معیار کے مطابق ہو۔
    • شادی شدہ ہوں اور بچے اہلیت رکھتے ہوں جبکہ آپ $59,187 تک کما رہے ہوں
    • شادی شدہ ہوں اور کوئی بچہ اہلیت نہ رکھتا ہو جبکہ آپ $22,610 تک کما رہے ہوں
    • غیر شادی شدہ ہوں اور بچے اہلیت رکھتے ہوں جبکہ آپ $53,057 تک کما رہے ہوں
    • غیر شادی شدہ ہوں اور کوئی بچہ اہلیت نہ رکھتا ہو جبکہ آپ $16,480 تک کما رہے ہوں
  3. اہل بچوں میں آپ کی سگی اولاد، سوتیلے بچے، رضاعی بچے اور پوتا/پوتی/نواسا/نواسی شامل ہیں۔ اگر آپ کی کوئی اولاد نہیں ہے، تو EITC صرف 25 اور 64 سال کی عمروں کے درمیان کے فائلرز کے لیے دستیاب ہے۔
  4. 2022 میں آپ کی سرمایہ کاری کی آمدن $10,300 سے کم ہو۔
  5. آپ 2022 کے نصف سے زیادہ عرصے تک امریکہ میں اپنے اصل گھر میں رہے ہوں۔
  6. آپ اس سال ٹیکس ریٹرن فائل کریں گے اور کسی اور کے ٹیکس ریٹرن پر آپ کو اہل بچے کے طور پر دعویٰ نہیں کیا گیا ہے۔
  7. آپ بیرونی طور پر کمائی گئی آمدن کے فارم 2555 کے لیے اندراج نہیں کریں گے۔

اگر اپنی اہلیت کی بابت آپ تاحال غیریقینی ہیں، تو IRS کے پاس اہلیتی معاونت کار نامی کیلکولیٹر موجود ہے، جو آپ کو آپ کی اہلیت سے متعلق آگاہ کر سکتا ہے۔


آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے

کریڈٹ کا دعویٰ کرنے کے لیے، آپ کو اپنے ٹیکس ریٹرن پر فہرست شدہ ہر فرد کے لیے درج ذیل دستاویزات جمع کرنے کی ضرورت ہو گی:

  • شناخت اور عمر: جیسے تصویری ID، ڈرائیونگ لائسنس، IDNYC، پاسپورٹ، وطن گیری کا سرٹیفکیٹ۔
  • آپ کی آمدنی (اگر کوئی ہے): فارمز W-2, 1099s، یا آمدنی اور خرچ کے ریکارڈز اگر آپ کا خود کا روزگار ہے۔
  • اخراجات کے تمام ریکارڈز، بشمول اگر آپ کا کاروبار ہے یا فارم چلاتے ہیں۔
  • سوشل سکیورٹی کارڈز یا سوشل سکیورٹی نمبر کا تصدیقی خط۔
  • پچھلے سال کے وفاقی اور ریاستی ریٹرنز کی کاپیاں (اگر وہ آپ کے پاس ہیں)
  • زیرِ کفالت کی نگہداشت سے متعلق معلومات: فراہم کنندہ کا نام، پتہ اور ID نمبر (EIN یا SSN)۔
  • اگر آپ، آپ کا شریک حیات / آپ کی شریکہ خیات، یا انحصار کرنے والے ہیلتھ پلان مارکیٹ پلیس کے ذریعہ ہیلتھ انشورنس پلان میں اندراج شدہ ہیں تو، فارم 1095‎-A

اگر آپ براہ راست ڈپازٹ کے ذریعے اپنا ریفنڈ موصول کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو بینکنگ کی معلومات (مثلاً درمیان سے کٹا ہوا چیک اور/یا بچتوں کی ڈپازٹ سلپ) کی ضرورت ہو گی۔


درخواست دینے کا طریقہ

اپنی EITC کا دعویٰ کرنے کے لیے آپ کو ٹیکس کے سیزن کے دوران اپنے وفاقی اور ریاستی ٹیکس ریٹرنز جمع کرانا ہوں گے۔ آپ کو درج ذیل فارمز کی ضرورت ہو گی:

اگر آپ کا خاندان $80,000 یا اس سے کم کماتا ہے یا اگر آپ 2022 میں $56,000 یا اس سے کم رقم کمانے والے واحد فائلر ہیں، تو آپ آن لائن NYC مفت ٹیکس کی تیاری میں مفت ٹیکس فائل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ IRS کے مستند VITA/TCE رضاکار تیار کنندگان آپ کو آن لائن، بالمشافہ طور پر فائل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، یا اس وقت جب آپ اپنی دستاویزات فراہم کریں۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

دیگر نقدی اور خرچہ کے پروگرام

Affordable Connectivity Program (ACP)

وفاقی مواصلات کمیشن (Federal Communications Commission, FCC)

انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ رعایت

انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ 30$ تک اور لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر 100$ تک کی رعایت حاصل کریں۔

Fair Fares NYC (FFNYC)

NYC‏ انتظامیہ برائے انسانی وسائل ‏(‏Human Resources Administration, HRA‏)

آدھی قیمت میں سفر کریں

پبلک ٹرانسپورٹ پر %50 کی بچت کریں بشمول سب وے کے کرایوں، اہل بس کے کرایوں، اور Access-A-Ride پیرا ٹرانزٹ کی ٹرپس پر۔

ہنگامی اعانت / ون شاٹ ڈیل (One Shot Deal)

NYC انتظامیہ برائے انسانی وسائل (Human Resources Administration, HRA)

ہنگامی حالت کے دوران نقد

جو لوگ کسی غیر متوقع صورتحال یا حادثہ کی وجہ سے اخراجات پورے نہیں کر سکتے ہیں ان کے لیے مالی امداد۔

اپ ڈیٹ کردہ فروری 9, 2023