1 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

آپ کا چھوٹا بچہ مزید پر تجسس ہوتا جائے گا! ان کی چیزیں ٹکرا کر، ہلا کر اور پھینک کر دریافت کرنے کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس مرحلے پر، وہ سادہ درخواستوں کا جواب دے سکتے ہیں اور آزادانہ حرکتیں کر سکتے ہیں۔

اپنے چھوٹے بچے کی نشو نما سے متعلق مزید جاننے، بچے کی نگہدشت جیسی سپورٹ حاصل کرنے اور مل جل کر کرنے کی مفت سرگرمیاں تلاش کرنے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

ذہن کی افزائش

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے دیکھ رہا ہے، مثلاً پیالے یا کپ میں پانی انڈیلتے ہوئے تو آپ اس کو بتائیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں۔ اس طرح کہیں ''پانی کپ میں جاتا ہے۔'' یہ دیکھیں کہ ان کا کیا ردِ عمل ہو تا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کو اور پھر کپ کو دیکھیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

آپ جب یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس چیز میں دلچسپی لے رہے ہیں تو آپ ان کے آس پاس موجود دنیا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے پر ان کو اکساتی ہیں۔ جب آپ اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں تو آپ ان کو بہت سے نئے الفاظ سے متعارف کرواتی اور چیزوں کو الفاظ سے جوڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
Vroom

سنگ میل

وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔

تقریباً 1 سال کی عمر کے کئی بچے:

  • سوشل

    • اجنبیوں کے ساتھ شرمیلے یا گھبرئے ہوئے ہیں
    • ماں یا باپ کے جانے پر روتا ہے
    • پسندیدہ چیزیں اور لوگ ہیں
    • کچھ حالات میں ڈر ظاہر کرتے ہیں
    • کہانی سننی ہو تو کتاب پاس کرتے ہیں
    • توجہ حاصل کرنے کیلئے آوازیں یا ایکشنز کی تکرار کرتے ہیں
    • کپڑے پہننے میں مدد کیلئے ایک ہاتھ یا پیر باہر نکالتے ہیں
    • 'پیک-اے-بو' جیسے کھیل کھیلتے ہیں
  • کمیونکیشن

    • سادہ، کہی ہوئی درخواستوں پر عمل کرتے ہیں جیسے 'مجھے کتاب دو'
    • سادہ اشارے استعمال کرتے ہیں جیسے سر ہلا کر 'نہ' کہنا یا پاتھ ہلا کر الوداع کہنا
    • لہچے میں تبدیلی کے ساتھ آوازیں نکالتے ہیں جیسے بات کر رہے ہوں
    • 'ماما' اور 'دادا' کہنا اور 'اواوہ' جیسی استعجاب بولنا
    • وہ الفاظ کہنے کی کوشش کرتے ہیں جو وہ دوسروں سے سنتے ہیں
  • سیکھنا

    • مختلف طریقوں سے چیزیں دریافت کرتے ہیں جیسے ہلانا، مارنا یا پھینکنا
    • چھپی ہوئی چیزیں آسانی سے ڈھونڈنا
    • اشاروں کی نقل کرنا
    • چیزوں کا درست استعمال شروع کرنا جیسے کپ سے پینا یا بال برش کرنا
    • دو چیزیں آپس میں ٹکرا سکتا ہے
    • کسی ڈبے میں چیزیں ڈال اور نکال سکتا ہے
    • چیزیں بغیر مدد کے چھوڑنا
    • شہادت کی انگلی سے چھونا
  • جسمانی نشونما

    • مدد کے بغیر بیٹھنے کی پوزیشن میں آجانا
    • کھڑے ہونے کیلئے خود کو اوپر کرنا
    • فرنیچر پکڑ کر چلنا جسے 'کروزنگ' کہا جاتا ہے
    • کسی چیز کو پکڑے بغیر کچھ قدم لے سکنا
    • اکیلا کھڑا ہو سکنا
  • صحت

    • ماں کے دودھ کے ساتھ میش کی ہوئی، پسی ہوئی یا کٹی غذا اور دیگر نرم غذا کھانا
    • دن میں تقریباً 14 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • گھٹنوں کے بل نہیں چل سکتا
    • سہارے کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا
    • 'ماما' یا 'دادا' جیسے الفاظ نہیں بول سکتا
    • اشارے نہیں سیکھتا جیسے ہاتھ ہلانا یا ہاتھ ملانا
    • چیزوں کی طرف اشارہ نہیں کرتا

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

شیرخوار اور نونہال

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

چھ ہفتے سے لے کر دو سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت اطفال

ابتدائی نگہداشت اطفال اور تعلیمی خدمات روزانہ 10 گھنٹے تک کے لیے ہیں۔

ابتدائی مداخلت کا پروگرام (EIP)

NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (DOHMH)

معذور بچوں اور نونہالوں کے لیے مدد

ابتدائی مداخلت خاندانوں کے ساتھ معذور اور نشوونما میں تاخیر کا شکار نوزائیدہ بچوں اور چلنا سیکھنے والے نونہالوں کے لئے معاونت کا ایک رضاکارانہ پروگرام ہے۔